Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:9 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جو تلوار سے ہلاک ہوئے اُن کا حال اُن سے بہتر تھا جو بھوکے مر گئے۔ کیونکہ کھیتوں سے خوراک نہ ملنے پر وہ گھل گھل کر مر گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تلوار سے قتل ہونے والوں کا حال بھُوکوں مرنے والوں سے بہتر ہے؛ کیونکہ کھیت سے اناج نہ مِلنے کی وجہ سے وہ کُڑھ کُڑھ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تلوار سے قتل ہونے والے بھُوکوں مَرنے والوں سے بِہتر ہیں کیونکہ یہ کھیت کا حاصِل نہ مِلنے سے کُڑھ کر ہلاک ہوتے ہیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जो तलवार से हलाक हुए उनका हाल उनसे बेहतर था जो भूके मर गए। क्योंकि खेतों से ख़ुराक न मिलने पर वह घुल घुलकर मर गए।

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:9
10 حوالہ جات  

نہ تم سر سے پگڑی، نہ پاؤں سے جوتے اُتارو گے۔ تمہارے ہاں نہ ماتم کا شور، نہ رونے کی آواز سنائی دے گی بلکہ تم اپنے گناہوں کے سبب سے ضائع ہوتے جاؤ گے۔ تم چپکے سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کراہتے رہو گے۔


تم میں سے باقی لوگ اپنے اور اپنے باپ دادا کے قصور کے باعث اپنے دشمنوں کے ممالک میں گل سڑ جائیں گے۔


اے آدم زاد، اسرائیلیوں کو بتا، تم آہیں بھر بھر کر کہتے ہو، ’ہائے ہم اپنے جرائم اور گناہوں کے باعث گل سڑ کر تباہ ہو رہے ہیں۔ ہم کس طرح جیتے رہیں؟‘


”وہ مہلک بیماریوں سے مر کر کھیتوں میں گوبر کی طرح پڑے رہیں گے۔ نہ کوئی اُن پر ماتم کرے گا، نہ اُنہیں دفنائے گا، کیونکہ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہو جائیں گے، اور اُن کی لاشیں پرندوں اور درندوں کی خوراک بن جائیں گی۔“


اُنہوں نے کہا، ”کاش رب ہمیں مصر میں ہی مار ڈالتا! وہاں ہم کم از کم جی بھر کر گوشت اور روٹی تو کھا سکتے تھے۔ آپ ہمیں صرف اِس لئے ریگستان میں لے آئے ہیں کہ ہم سب بھوکے مر جائیں۔“


لیکن پھر کال نے شہر میں زور پکڑا، اور عوام کے لئے کھانے کی چیزیں نہ رہیں۔ چوتھے مہینے کے نویں دن


وہ تیرے مویشی اور فصلیں کھا جائے گی اور تُو بھوکے مر جائے گا۔ تُو ہلاک ہو جائے گا، کیونکہ تیرے لئے کچھ نہیں بچے گا، نہ اناج، نہ مَے، نہ تیل، نہ گائےبَیلوں یا بھیڑبکریوں کے بچے۔


ہر طرف شور شرابہ مچ رہا ہے، پورا شہر بغلیں بجا رہا ہے۔ یہ کیسی بات ہے؟ تیرے مقتول نہ تلوار سے، نہ میدانِ جنگ میں مرے۔


اُس نے مزید فرمایا، ”اے آدم زاد، مَیں یروشلم میں روٹی کا بندوبست ختم ہو جانے دوں گا۔ تب لوگ اپنا کھانا بڑی احتیاط سے اور پریشانی میں تول تول کر کھائیں گے۔ وہ پانی کا قطرہ قطرہ گن کر اُسے لرزتے ہوئے پئیں گے۔


باہر تلوار، اندر مہلک وبا اور بھوک۔ کیونکہ دیہات میں لوگ تلوار کی زد میں آ جائیں گے، شہر میں کال اور مہلک وبا سے ہلاک ہو جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات