نوحہ یرمیاہ 4:20 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن20 ہمارا بادشاہ بھی اُن کے گڑھوں میں پھنس گیا۔ جو ہماری جان تھا اور جسے رب نے مسح کر کے چن لیا تھا اُسے بھی پکڑ لیا گیا، گو ہم نے سوچا تھا کہ اُس کے سائے میں بس کر اقوام کے درمیان محفوظ رہیں گے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ20 یَاہوِہ کا ممسوح، جو ہماری زندگی کا دَم تھا، اُن کے پھندوں میں گِرفتار ہو گیا۔ ہمارا تو یہ خیال تھا کہ اُس کے سایہ میں ہم مُختلف قوموں کے درمیان زندہ رہیں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس20 ہماری زِندگی کا دَم خُداوند کا ممسُوح اُن کے گڑھوں میں گرِفتار ہو گیا۔ جِس کی بابت ہم کہتے تھے کہ اُس کے سایہ تلے ہم قَوموں کے درمِیان زِندگی بسر کریں گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस20 हमारा बादशाह भी उनके गढ़ों में फँस गया। जो हमारी जान था और जिसे रब ने मसह करके चुन लिया था उसे भी पकड़ लिया गया, गो हमने सोचा था कि उसके साये में बसकर अक़वाम के दरमियान महफ़ूज़ रहेंगे। باب دیکھیں |
لیکن اُنہوں نے اعتراض کیا، ”ایسا نہ کریں! اگر ہمیں بھاگنا بھی پڑے یا ہمارا آدھا حصہ مارا بھی جائے تو ابی سلوم کے فوجیوں کے لئے اِتنا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ آپ ہی کو پکڑنا چاہتے ہیں، کیونکہ آپ اُن کے نزدیک ہم میں سے 10,000 افراد سے زیادہ اہم ہیں۔ چنانچہ بہتر ہے کہ آپ شہر ہی میں رہیں اور وہاں سے ہماری حمایت کریں۔“
اب مَیں حاضر ہوں۔ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو رب اور اُس کے مسح کئے ہوئے بادشاہ کے سامنے اِس کی گواہی دیں۔ کیا مَیں نے کسی کا بَیل یا گدھا لُوٹ لیا؟ کیا مَیں نے کسی سے غلط فائدہ اُٹھایا یا کسی پر ظلم کیا؟ کیا مَیں نے کبھی کسی سے رشوت لے کر غلط فیصلہ کیا ہے؟ اگر ایسا ہوا تو مجھے بتائیں! پھر مَیں سب کچھ واپس کر دوں گا۔“