نوحہ یرمیاہ 2:22 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن22 جن سے مَیں دہشت کھاتا تھا اُنہیں تُو نے بُلایا۔ جس طرح بڑی عیدوں کے موقع پر ہجوم شہر میں جمع ہوتے ہیں اُسی طرح دشمن چاروں طرف سے مجھ پر ٹوٹ پڑے۔ جب رب کا غضب نازل ہوا تو نہ کوئی بچا، نہ کوئی باقی رہ گیا۔ جنہیں مَیں نے پالا اور جو میرے زیرِ نگرانی پروان چڑھے اُنہیں دشمن نے ہلاک کر دیا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ22 ”جِس طرح عید کے دِن لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے، اُسی طرح آپ نے میرے ہر طرف دہشت پھیلا دی۔ یَاہوِہ کے قہر کے دِن نہ کویٔی فرار ہو سَکا اَور نہ کویٔی باقی بچا؛ جِن کو مَیں نے پالا اَور پوسا، اُنہیں میرے دُشمنوں نے تباہ کر دیا۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس22 تُو نے میری دہشت کو ہر طرف سے گویا عِید کے دِن بُلا لِیا اور خُداوند کے قہر کے دِن نہ کوئی بچا نہ باقی رہا۔ جِن کو مَیں نے گود میں کِھلایا اور پالا پوسا میرے دُشمنوں نے فنا کر دِیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस22 जिनसे मैं दहशत खाता था उन्हें तूने बुलाया। जिस तरह बड़ी ईदों के मौक़े पर हुजूम शहर में जमा होते हैं उसी तरह दुश्मन चारों तरफ़ से मुझ पर टूट पड़े। जब रब का ग़ज़ब नाज़िल हुआ तो न कोई बचा, न कोई बाक़ी रह गया। जिन्हें मैंने पाला और जो मेरे ज़ेरे-निगरानी परवान चढ़े उन्हें दुश्मन ने हलाक कर दिया। باب دیکھیں |
رب فرماتا ہے، ’اِس کے بعد مَیں یہوداہ کے بادشاہ صِدقیاہ کو اُس کے افسروں اور باقی باشندوں سمیت بابل کے بادشاہ نبوکدنضر کے حوالے کر دوں گا۔ وبا، تلوار اور کال سے بچنے والے سب اپنے جانی دشمن کے قابو میں آ جائیں گے۔ تب نبوکدنضر بےرحمی سے اُنہیں تلوار سے مار دے گا۔ نہ اُسے اُن پر ترس آئے گا، نہ وہ ہم دردی کا اظہار کرے گا۔‘