نوحہ یرمیاہ 2:21 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن21 لڑکوں اور بزرگوں کی لاشیں مل کر گلیوں میں پڑی ہیں۔ میرے جوان لڑکے لڑکیاں تلوار کی زد میں آ کر گر گئے ہیں۔ جب تیرا غضب نازل ہوا تو تُو نے اُنہیں مار ڈالا، بےرحمی سے اُنہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ21 ضعیف و جَوان اِکٹھّے کوچوں میں خاک میں پڑے ہیں؛ میری لڑکیاں اَور میرے لڑکے تلوار کا لقمہ بَن گیٔے۔ آپ نے اُنہیں اَپنے غضب کے دِن مار ڈالا؛ اَور اُنہیں نہایت بے رحمی سے قتل کیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس21 پِیر و جوان گلِیوں میں خاک پر پڑے ہیں۔ میری کُنواریاں اور میرے جوان تلوار سے قتل ہُوئے۔ تُو نے اپنے قہر کے دِن اُن کو قتل کِیا۔ تُو نے اُن کو کاٹ ڈالا اور رحم نہ کِیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस21 लड़कों और बुज़ुर्गों की लाशें मिलकर गलियों में पड़ी हैं। मेरे जवान लड़के-लड़कियाँ तलवार की ज़द में आकर गिर गए हैं। जब तेरा ग़ज़ब नाज़िल हुआ तो तूने उन्हें मार डाला, बेरहमी से उन्हें मौत के घाट उतार दिया। باب دیکھیں |
رب فرماتا ہے، ’اِس کے بعد مَیں یہوداہ کے بادشاہ صِدقیاہ کو اُس کے افسروں اور باقی باشندوں سمیت بابل کے بادشاہ نبوکدنضر کے حوالے کر دوں گا۔ وبا، تلوار اور کال سے بچنے والے سب اپنے جانی دشمن کے قابو میں آ جائیں گے۔ تب نبوکدنضر بےرحمی سے اُنہیں تلوار سے مار دے گا۔ نہ اُسے اُن پر ترس آئے گا، نہ وہ ہم دردی کا اظہار کرے گا۔‘
آپ اسرائیلیوں کو یہ پیغام سنانے کو کہا، ’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ میرا گھر تمہارے نزدیک پناہ گاہ ہے جس پر تم فخر کرتے ہو۔ لیکن یہ مقدِس جو تمہاری آنکھ کا تارا اور جان کا پیارا ہے تباہ ہونے والا ہے۔ مَیں اُس کی بےحرمتی کرنے کو ہوں۔ اور تمہارے جتنے بیٹے بیٹیاں یروشلم میں پیچھے رہ گئے تھے وہ سب تلوار کی زد میں آ کر مر جائیں گے۔