نوحہ یرمیاہ 2:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 رب نے بےرحمی سے یعقوب کی آبادیوں کو مٹا ڈالا، قہر میں یہوداہ بیٹی کے قلعوں کو ڈھا دیا۔ اُس نے یہوداہ کی سلطنت اور بزرگوں کو خاک میں ملا کر اُن کی بےحرمتی کی ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کو نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛ اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کے تمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔ اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کو بے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 خُداوند نے یعقُوب کے تمام گھر غارت کِئے اور رحم نہ کِیا اُس نے اپنے قہر میں دُخترِ یہُوداؔہ کے تمام قلعے گِرا کر خاک میں مِلا دِئے۔ اُس نے مُملکِت اور اُس کے اُمرا کو ناپاک ٹھہرایا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 रब ने बेरहमी से याक़ूब की आबादियों को मिटा डाला, क़हर में यहूदाह बेटी के क़िलों को ढा दिया। उसने यहूदाह की सलतनत और बुज़ुर्गों को ख़ाक में मिलाकर उनकी बेहुरमती की है। باب دیکھیں |
رب فرماتا ہے، ’اِس کے بعد مَیں یہوداہ کے بادشاہ صِدقیاہ کو اُس کے افسروں اور باقی باشندوں سمیت بابل کے بادشاہ نبوکدنضر کے حوالے کر دوں گا۔ وبا، تلوار اور کال سے بچنے والے سب اپنے جانی دشمن کے قابو میں آ جائیں گے۔ تب نبوکدنضر بےرحمی سے اُنہیں تلوار سے مار دے گا۔ نہ اُسے اُن پر ترس آئے گا، نہ وہ ہم دردی کا اظہار کرے گا۔‘