نوحہ یرمیاہ 1:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 رات کو وہ رو رو کر گزارتی ہے، اُس کے گال آنسوؤں سے تر رہتے ہیں۔ عاشقوں میں سے کوئی نہیں رہا جو اُسے تسلی دے۔ دوست سب کے سب بےوفا ہو کر اُس کے دشمن بن گئے ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 وہ رات کو زار زار روتی ہے، اَور اُس کے رخساروں پر آنسُو ڈھلکتے ہیں۔ اُس کے تمام عاشقوں میں اَب کویٔی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سبھی دوستوں نے اُس سے بےوفائی کی؛ اَور وہ اُس کے دُشمن بَن گیٔے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 وہ رات کو زار زار روتی ہے۔ اُس کے آنسُو رُخساروں پر بہتے ہیں۔ اُس کے چاہنے والوں میں کوئی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سب دوستوں نے اُسے دغا دی۔ وہ اُس کے دُشمن ہو گئے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 रात को वह रो रोकर गुज़ारती है, उसके गाल आँसुओं से तर रहते हैं। आशिक़ों में से कोई नहीं रहा जो उसे तसल्ली दे। दोस्त सबके सब बेवफ़ा होकर उसके दुश्मन बन गए हैं। باب دیکھیں |
رب فرماتا ہے، ”اگر کوئی اپنی بیوی کو طلاق دے اور الگ ہونے کے بعد بیوی کی کسی اَور سے شادی ہو جائے تو کیا پہلے شوہر کو اُس سے دوبارہ شادی کرنے کی اجازت ہے؟ ہرگز نہیں، بلکہ ایسی حرکت سے پورے ملک کی بےحرمتی ہو جاتی ہے۔ دیکھ، یہی تیری حالت ہے۔ تُو نے متعدد عاشقوں سے زنا کیا ہے، اور اب تُو میرے پاس واپس آنا چاہتی ہے۔ یہ کیسی بات ہے؟