Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 5:28 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 سیسرا کی ماں نے کھڑکی میں سے جھانکا اور دریچے میں سے دیکھتی دیکھتی روتی رہی، ’اُس کے رتھ کے پہنچنے میں اِتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟ رتھوں کی آواز اب تک کیوں سنائی نہیں دے رہی؟‘

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 ”سیسؔرا کی ماں نے کھڑکی میں سے جھانکا؛ اَور وہ چِلمن کی اوٹ سے چِلّائی، ’سیسؔرا کے رتھ کے آنے میں اِس قدر دیر کیوں ہُوئی؟ رتھ کے پہیّوں کی کھڑکھڑاہٹ سُنایٔی دینے میں تاخیر کیوں ہُوئی؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 سِیسرا کی ماں کِھڑکی سے جھانکی اور چِلاّئی۔ اُس نے جِھلمِلی کی اوٹ سے پُکارا کہ اُس کے رتھ کے آنے میں اِتنی دیر کیوں لگی؟ اُس کے رتھوں کے پہئے کیوں اٹک گئے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 सीसरा की माँ ने खिड़की में से झाँका और दरीचे में से देखती देखती रोती रही, ‘उसके रथ के पहुँचने में इतनी देर क्यों हो रही है? रथों की आवाज़ अब तक क्यों सुनाई नहीं दे रही?’

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 5:28
8 حوالہ جات  

بھائیو، اب صبر سے خداوند کی آمد کے انتظار میں رہیں۔ کسان پر غور کریں جو اِس انتظار میں رہتا ہے کہ زمین اپنی قیمتی فصل پیدا کرے۔ وہ کتنے صبر سے خریف اور بہار کی بارشوں کا انتظار کرتا ہے!


اے میرے محبوب، غزال یا جوان ہرن کی طرح بلسان کے پہاڑوں کی جانب بھاگ جا!


میرا محبوب غزال یا جوان ہرن کی مانند ہے۔ اب وہ ہمارے گھر کی دیوار کے سامنے رُک کر کھڑکیوں میں سے جھانک رہا، جنگلے میں سے تک رہا ہے۔


ایک دن مَیں نے اپنے گھر کی کھڑکی میں سے باہر جھانکا


سامریہ کے شاہی محل کے بالاخانے کی ایک دیوار میں جنگلا لگا تھا۔ ایک دن اخزیاہ بادشاہ جنگلے کے ساتھ لگ گیا تو وہ ٹوٹ گیا اور بادشاہ زمین پر گر کر بہت زخمی ہوا۔ اُس نے قاصدوں کو فلستی شہر عقرون بھیج کر کہا، ”جا کر عقرون کے دیوتا بعل زبوب سے پتا کریں کہ میری صحت بحال ہو جائے گی کہ نہیں۔“


جب اُنہوں نے دشمن پر حملہ کیا تو رب نے کنعانیوں کے پورے لشکر میں رتھوں سمیت افرا تفری پیدا کر دی۔ سیسرا اپنے رتھ سے اُتر کر پیدل ہی فرار ہو گیا۔


اُس کے پاؤں میں وہ تڑپ اُٹھا۔ وہ گر کر وہیں پڑا رہا۔ ہاں، وہ اُس کے پاؤں میں گر کر ہلاک ہوا۔


اُس کی دانش مند خواتین اُسے تسلی دیتی ہیں اور وہ خود اُن کی بات دہراتی ہے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات