قضاۃ 21:5 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن5 پھر وہ ایک دوسرے سے پوچھنے لگے، ”جب ہم مِصفاہ میں رب کے حضور جمع ہوئے تو ہماری قوم میں سے کون کون اجتماع میں شریک نہ ہوا؟“ کیونکہ اُس وقت اُنہوں نے قَسم کھا کر اعلان کیا تھا، ”جس نے یہاں رب کے حضور آنے سے انکار کیا اُسے ضرور سزائے موت دی جائے گی۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ5 تَب بنی اِسرائیل پُوچھنے لگے کہ، ”اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے کون ہے جو یَاہوِہ کے حُضُور میں اِجتماع میں شریک نہیں ہُوا؟“ کیونکہ اُنہُوں نے سخت قَسم کھائی تھی کہ، ”جو کویٔی یَاہوِہ کے حُضُور میں مِصفاہؔ مَیں حاضِر نہ ہوگا وہ یقیناً مار ڈالا جائے گا۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس5 اور بنی اِسرائیل کہنے لگے کہ اِسرائیلؔ کے سب قبِیلوں میں اَیسا کَون ہے جو خُداوند کے حضُور جماعت کے ساتھ نہیں آیا؟ کیونکہ اُنہوں نے سخت قَسم کھائی تھی کہ جو خُداوند کے حضُور مِصفاہ میں حاضِر نہ ہو گا وہ ضرُور قتل کِیا جائے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस5 फिर वह एक दूसरे से पूछने लगे, “जब हम मिसफ़ाह में रब के हुज़ूर जमा हुए तो हमारी क़ौम में से कौन कौन इजतिमा में शरीक न हुआ?” क्योंकि उस वक़्त उन्होंने क़सम खाकर एलान किया था, “जिसने यहाँ रब के हुज़ूर आने से इनकार किया उसे ज़रूर सज़ाए-मौत दी जाएगी।” باب دیکھیں |
اُس نے بَیلوں کا جوڑا لے کر اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ پھر قاصدوں کو یہ ٹکڑے پکڑا کر اُس نے اُنہیں یہ پیغام دے کر اسرائیل کی ہر جگہ بھیج دیا، ”جو ساؤل اور سموایل کے پیچھے چل کر عمونیوں سے لڑنے نہیں جائے گا اُس کے بَیل اِسی طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے!“ یہ خبر سن کر لوگوں پر رب کی دہشت طاری ہو گئی، اور سب کے سب ایک دل ہو کر عمونیوں سے لڑنے کے لئے نکلے۔