Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 14:18 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 سورج کے غروب ہونے سے پہلے پہلے شہر کے مردوں نے سمسون کو پہیلی کا مطلب بتایا، ”کیا کوئی چیز شہد سے زیادہ میٹھی اور شیرببر سے زیادہ زورآور ہوتی ہے؟“ سمسون نے یہ سن کر کہا، ”آپ نے میری جوان گائے لے کر ہل چلایا ہے، ورنہ آپ کبھی بھی پہیلی کا حل نہ نکال سکتے۔“

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ساتویں دِن سُورج غروب ہونے سے قبل شہر کے لوگوں نے اُس سے کہا، ”شہد سے میٹھا اَور کیا ہوتاہے؟ اَور شیر سے زورآور اَور کون ہے؟“ شِمشُونؔ نے اُن سے کہا، ”اگر تُم میری بچھیا کو ہل میں نہ جوتتے، تو میری پہیلی کو کبھی نہ بُوجھ پاتے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس شہر کے لوگوں نے ساتویں دِن سُورج کے ڈُوبنے سے پہلے اُس سے کہا ”شہد سے مِیٹھا اَور کیا ہوتا ہے؟ اور شیر سے زورآور اَور کَون ہے؟“ اُس نے اُن سے کہا ”اگر تُم میری بچھیا کو ہل میں نہ جوتتے تو میری پہیلی کبھی نہ بُوجھتے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 सूरज के ग़ुरूब होने से पहले पहले शहर के मर्दों ने समसून को पहेली का मतलब बताया, “क्या कोई चीज़ शहद से ज़्यादा मीठी और शेरबबर से ज़्यादा ज़ोरावर होती है?” समसून ने यह सुनकर कहा, “आपने मेरी जवान गाय लेकर हल चलाया है, वरना आप कभी भी पहेली का हल न निकाल सकते।”

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 14:18
6 حوالہ جات  

ضیافت کے پورے ہفتے کے دوران دُلھن اُس کے سامنے روتی رہی۔ ساتویں دن سمسون دُلھن کی التجاؤں سے اِتنا تنگ آ گیا کہ اُس نے اُسے پہیلی کا حل بتا دیا۔ تب دُلھن نے پُھرتی سے سب کچھ فلستیوں کو سنا دیا۔


پھر رب کا روح اُس پر نازل ہوا۔ اُس نے اسقلون شہر میں جا کر 30 فلستیوں کو مار ڈالا اور اُن کے لباس لے کر اُن آدمیوں کو دے دیئے جنہوں نے اُسے پہیلی کا مطلب بتا دیا تھا۔ اِس کے بعد وہ بڑے غصے میں اپنے ماں باپ کے گھر چلا گیا۔


ساؤل اور یونتن کتنے پیارے اور مہربان تھے! جیتے جی وہ ایک دوسرے کے قریب رہے، اور اب موت بھی اُنہیں الگ نہ کر سکی۔ وہ عقاب سے تیز اور شیرببر سے طاقت ور تھے۔


پہلے، شیرببر جو جانوروں میں زورآور ہے اور کسی سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا،


لیکن اسرائیل کو مَیں بہترین گندم کھلاتا، مَیں چٹان میں سے شہد نکال کر اُسے سیر کرتا۔“


چاروں کے چہرے ایک جیسے تھے۔ سامنے کا چہرہ انسان کا، دائیں طرف کا چہرہ شیرببر کا، بائیں طرف کا چہرہ بَیل کا اور پیچھے کا چہرہ عقاب کا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات