قضاۃ 13:16 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن16 اب تک منوحہ نے یہ بات نہیں پہچانی تھی کہ مہمان اصل میں رب کا فرشتہ ہے۔ فرشتے نے جواب دیا، ”خواہ تُو مجھے روکے بھی مَیں کچھ نہیں کھاؤں گا۔ لیکن اگر تُو کچھ کرنا چاہے تو بکری کا بچہ رب کو بھسم ہونے والی قربانی کے طور پر پیش کر۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ16 یَاہوِہ کے فرشتہ نے کہا، ”اگر تُم مُجھے روک بھی لو، تو بھی میں تمہارا کویٔی کھانا نہ کھاؤں گا۔ لیکن اگر تُم سوختنی نذر تیّار کریں تو اُسے یَاہوِہ کے لیٔے پیش کرو۔“ (منوحہؔ کو اِس بات کا احساس نہ تھا کہ وہ یَاہوِہ کا فرشتہ ہے۔) باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس16 تب خُداوند کے فرِشتہ نے منوحہ کو جواب دِیا کہ اگر تُو مُجھے روک بھی لے تَو بھی مَیں تیری روٹی نہیں کھانے کا پر اگر تُو سوختنی قُربانی تیّار کرنا چاہے تو تُجھے لازِم ہے کہ اُسے خُداوند کے لِئے گُذرانے کیونکہ منوحہ نہیں جانتا تھا کہ وہ خُداوند کا فرِشتہ ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस16 अब तक मनोहा ने यह बात नहीं पहचानी थी कि मेहमान असल में रब का फ़रिश्ता है। फ़रिश्ते ने जवाब दिया, “ख़ाह तू मुझे रोके भी मैं कुछ नहीं खाऊँगा। लेकिन अगर तू कुछ करना चाहे तो बकरी का बच्चा रब को भस्म होनेवाली क़ुरबानी के तौर पर पेश कर।” باب دیکھیں |