Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 4:8 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اسرائیلیوں نے ایسا ہی کیا۔ اُنہوں نے دریائے یردن کے بیچ میں سے اپنے قبیلوں کی تعداد کے مطابق بارہ پتھر اُٹھائے، بالکل اُسی طرح جس طرح رب نے یشوع کو فرمایا تھا۔ پھر اُنہوں نے یہ پتھر اپنے ساتھ لے کر اُس جگہ رکھ دیئے جہاں اُنہیں رات کے لئے ٹھہرنا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 چنانچہ بنی اِسرائیل نے یہوشُعؔ کے حُکم کے مُطابق کیا اَور جَیسا یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہاتھا وَیسا ہی اُنہُوں نے بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے شُمار کے مُطابق یردنؔ کے درمیان سے بَارہ پتّھر اُٹھائے اَور اُنہیں اَپنے ساتھ اَپنی قِیام گاہ تک لے جا کر وہاں رکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 چُنانچہ بنی اِسرائیل نے یشُوع کے حُکم کے مُطابِق کِیا اور جَیسا خُداوند نے یشُوع سے کہا تھا اُنہوں نے بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے شُمار کے مُطابِق یَردن کے بِیچ میں سے بارہ پتّھر اُٹھا لِئے اور اُن کو اُٹھا کر اپنے ساتھ اُس جگہ لے گئے جہاں وہ ٹِکے اور وہِیں اُن کو رکھ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 इसराईलियों ने ऐसा ही किया। उन्होंने दरियाए-यरदन के बीच में से अपने क़बीलों की तादाद के मुताबिक़ बारह पत्थर उठाए, बिलकुल उसी तरह जिस तरह रब ने यशुअ को फ़रमाया था। फिर उन्होंने यह पत्थर अपने साथ लेकर उस जगह रख दिए जहाँ उन्हें रात के लिए ठहरना था।

باب دیکھیں کاپی




یشوع 4:8
6 حوالہ جات  

وہاں یشوع نے دریا میں سے چنے ہوئے بارہ پتھروں کو کھڑا کیا۔


ساتھ ساتھ یشوع نے اُس جگہ بھی بارہ پتھر کھڑے کئے جہاں عہد کا صندوق اُٹھانے والے امام دریائے یردن کے درمیان کھڑے تھے۔ یہ پتھر آج تک وہاں پڑے ہیں۔


پھر اُنہوں نے سب کچھ ویسا ہی کیا جیسا رب نے موسیٰ اور ہارون کو بتایا تھا۔


تب موسیٰ نے رب کی تمام باتیں لکھ لیں۔ اگلے دن وہ صبح سویرے اُٹھا اور پہاڑ کے پاس گیا۔ اُس کے دامن میں اُس نے قربان گاہ بنائی۔ ساتھ ہی اُس نے اسرائیل کے ہر ایک قبیلے کے لئے ایک ایک پتھر کا ستون کھڑا کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات