Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 20:9 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 یہ شہر تمام اسرائیلیوں اور اسرائیل میں رہنے والے اجنبیوں کے لئے مقرر کئے گئے۔ جس سے بھی غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا اُسے اِن میں پناہ لینے کی اجازت تھی۔ اِن میں وہ اُس وقت تک بدلہ لینے والوں سے محفوظ رہتا تھا جب تک مقامی عدالت فیصلہ نہیں کر دیتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کویٔی اِسرائیلی یا اُن کے درمیان بسا ہُوا کویٔی پردیسی جو کسی کو اِتّفاقاً مار ڈالے بھاگ کر اُن مُقرّر کَردہ شہروں کو جا سَکتا تھا تاکہ وہ اِنصاف کے لیٔے جماعت کے سامنے پیش ہونے تک خُون کا بدلہ لینے والے کے ہاتھوں ہلاک نہیں ہو سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 یِہی وہ شہر ہیں جو سب بنی اِسرائیل اور اُن مُسافِروں کے لِئے جو اُن کے درمِیان بستے ہیں اِس لِئے ٹھہرائے گئے کہ جو کوئی نادانِستہ کِسی کو قتل کرے وہ وہاں بھاگ جائے اور جب تک وہ جماعت کے آگے کھڑا نہ ہو تب تک خُون کے اِنتِقام لینے والے کے ہاتھ سے مارا نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 यह शहर तमाम इसराईलियों और इसराईल में रहनेवाले अजनबियों के लिए मुक़र्रर किए गए। जिससे भी ग़ैरइरादी तौर पर कोई हलाक हुआ उसे इनमें पनाह लेने की इजाज़त थी। इनमें वह उस वक़्त तक बदला लेनेवालों से महफ़ूज़ रहता था जब तक मक़ामी अदालत फ़ैसला नहीं कर देती थी।

باب دیکھیں کاپی




یشوع 20:9
5 حوالہ جات  

یہ چھ شہر ہر کسی کو پناہ دیں گے، چاہے وہ اسرائیلی، پردیسی یا اُن کے درمیان رہنے والا غیرشہری ہو۔ جس سے بھی غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا ہو وہ وہاں پناہ لے سکتا ہے۔


وہ اُس وقت تک شہر میں رہے جب تک مقامی عدالت معاملے کا فیصلہ نہ کر دے۔ اگر عدالت اُسے بےگناہ قرار دے تو وہ اُس وقت کے امامِ اعظم کی موت تک اُس شہر میں رہے۔ اِس کے بعد اُسے اپنے اُس شہر اور گھر کو واپس جانے کی اجازت ہے جس سے وہ فرار ہو کر آیا ہے۔“


لازم ہے کہ ایسا شخص پناہ کے شہر کے پاس پہنچنے پر شہر کے دروازے کے پاس بیٹھے بزرگوں کو اپنا معاملہ پیش کرے۔ اُس کی بات سن کر بزرگ اُسے اپنے شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیں اور اُسے اپنے درمیان رہنے کے لئے جگہ دے دیں۔


اِس کے لئے چھ شہر چن لو۔


دریائے یردن کے مشرق میں اُنہوں نے بصر کو چن لیا جو یریحو سے کافی دُور میدانِ مرتفع میں ہے اور روبن کے قبیلے کی ملکیت ہے۔ ملکِ جِلعاد میں رامات جو جد کے قبیلے کا ہے اور بسن میں جولان جو منسّی کے قبیلے کا ہے چنا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات