Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 19:32 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 جب قرعہ ڈالا گیا تو نفتالی کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چھٹا حصہ مل گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے حق میں اُن کی برادریوں کے مُطابق نِکلا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 जब क़ुरा डाला गया तो नफ़ताली के क़बीले और उसके कुंबों को छटा हिस्सा मिल गया।

باب دیکھیں کاپی




یشوع 19:32
11 حوالہ جات  

آشر کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہی کچھ ملا۔


جنوب میں اُس کی سرحد دریائے یردن پر لقوم سے شروع ہوئی اور مغرب کی طرف چلتی چلتی یبنئیل، ادامی نقب، ایلون ضعننیم اور حلف سے ہو کر ازنوت تبور تک پہنچی۔ وہاں سے وہ مغربی سرحد کی حیثیت سے حقوق کے پاس آئی۔ نفتالی کی جنوبی سرحد زبولون کی شمالی سرحد اور مغرب میں آشر کی مشرقی سرحد تھی۔ دریائے یردن اور یہوداہ اُس کی مشرقی سرحد تھی۔


راخل کی لونڈی بِلہاہ کے دو بیٹے تھے، دان اور نفتالی۔


نفتالی آزاد چھوڑی ہوئی ہرنی ہے۔ وہ خوب صورت باتیں کرتا ہے۔


قرعہ ڈالنے سے فیصلہ کیا جائے کہ ہر قبیلے کو کہاں زمین ملے گی۔ لیکن ہر قبیلے کے علاقے کا رقبہ اِس پر مبنی ہو کہ قبیلے کے کتنے افراد ہیں۔“


نفتالی کی برکت: نفتالی رب کی منظوری سے سیر ہے، اُسے اُس کی پوری برکت حاصل ہے۔ وہ گلیل کی جھیل اور اُس کے جنوب کا علاقہ میراث میں پائے گا۔


نفتالی کے قبیلے نے بیت شمس اور بیت عنات کے باشندوں کو نہ نکالا بلکہ وہ بھی کنعانیوں کے درمیان رہنے لگے۔ لیکن بیت شمس اور بیت عنات کے باشندوں کو بیگار میں کام کرنا پڑا۔


ایک دن دبورہ نے برق بن ابی نوعم کو بُلایا۔ برق نفتالی کے قبائلی علاقے کے شہر قادس میں رہتا تھا۔ دبورہ نے برق سے کہا، ”رب اسرائیل کا خدا آپ کو حکم دیتا ہے، ’نفتالی اور زبولون کے قبیلوں میں سے 10,000 مردوں کو جمع کر کے اُن کے ساتھ تبور پہاڑ پر چڑھ جا!


سلیمان کی بیٹی باسمت کا شوہر اخی معض: نفتالی کا قبائلی علاقہ،


ناصرت کو چھوڑ کر وہ جھیل کے کنارے پر واقع شہر کفرنحوم میں رہنے لگا، یعنی زبولون اور نفتالی کے علاقے میں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات