یونس 4:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 تب رب خدا نے ایک بیل کو پھوٹنے دیا جو بڑھتے بڑھتے یونس کے اوپر پھیل گئی تاکہ سایہ دے کر اُس کی ناراضی دُور کرے۔ یہ دیکھ کر یونس بہت خوش ہوا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ6 تَب یَاہوِہ خُدا نے ایک پتّوں والی بیل اُگائی اَور اُسے یُوناہؔ کے اُوپر پھیلایا تاکہ اُس کے سَر پر سایہ ہو اَور وہ تیز دھوپ سے بچے اَور آرام پایٔے۔ یُوناہؔ اُس سائے دار درخت سے بہت خُوش ہُوا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 تب خُداوند خُدا نے کدُّو کی بیل اُگائی اور اُسے یُوناؔہ کے اُوپر پَھیلایا کہ اُس کے سر پر سایہ ہو اور وہ تکلِیف سے بچے اور یُوناؔہ اُس بیل کے سبب سے نِہایت خُوش ہُؤا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 तब रब ख़ुदा ने एक बेल को फूटने दिया जो बढ़ते बढ़ते यूनुस के ऊपर फैल गई ताकि साया देकर उस की नाराज़ी दूर करे। यह देखकर यूनुस बहुत ख़ुश हुआ। باب دیکھیں |
حِزقیاہ نے خوشی سے وفد کا استقبال کر کے اُسے وہ تمام خزانے دکھائے جو ذخیرہ خانے میں محفوظ رکھے گئے تھے یعنی تمام سونا چاندی، بلسان کا تیل اور باقی قیمتی تیل۔ اُس نے پورا اسلحہ خانہ اور باقی سب کچھ بھی دکھایا جو اُس کے خزانوں میں تھا۔ پورے محل اور پورے ملک میں کوئی خاص چیز نہ رہی جو اُس نے اُنہیں نہ دکھائی۔