Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 38:26 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 تاکہ انسان سے خالی زمین اور غیرآباد ریگستان کی آب پاشی ہو جائے،

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 تاکہ غَیر آباد زمین کو سیراب کرے، اَور ایک بیابان میں، جِس میں کویٔی اِنسان نہیں رہتا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 تاکہ اُسے غَیر آباد زمِین پر برسائے اور بیابان پر جِس میں اِنسان نہیں بستا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 ताकि इनसान से ख़ाली ज़मीन और ग़ैरआबाद रेगिस्तान की आबपाशी हो जाए,

باب دیکھیں کاپی




ایوب 38:26
16 حوالہ جات  

کیا دیگر اقوام کے دیوتاؤں میں سے کوئی ہے جو بارش برسا سکے؟ یا کیا آسمان خود ہی بارشیں زمین پر بھیج دیتا ہے؟ ہرگز نہیں، بلکہ تُو ہی یہ سب کچھ کرتا ہے، اے رب ہمارے خدا۔ اِسی لئے ہم تجھ پر اُمید رکھتے ہیں۔ تُو ہی نے یہ سارا انتظام قائم کیا ہے۔


دوسری جگہوں پر وہ ریگستان کو جھیل میں اور پیاسی زمین کو چشموں میں بدل دیتا ہے۔


کیونکہ وہ پانی کے قطرے اوپر کھینچ کر دُھند سے بارش نکال لیتا ہے،


وہی رُوئے زمین کو بارش عطا کرتا، کھلے میدان پر پانی برسا دیتا ہے۔


اُسی نے بارش کے لئے فرمان جاری کیا اور بادل کی کڑکتی بجلی کے لئے راستہ تیار کیا۔


یوں وہ اُنہیں لوگوں کی تربیت کرنے، اپنی زمین کو برکت دینے یا اپنی شفقت دکھانے کے لئے بھیج دیتا ہے۔


کس نے موسلادھار بارش کے لئے راستہ اور گرجتے طوفان کے لئے راہ بنائی


بیابان کی چراگاہیں تیل کی کثرت سے ٹپکتی ہیں، اور پہاڑیاں بھرپور خوشی سے ملبّس ہو جاتی ہیں۔


وہ زمین کی انتہا سے بادل چڑھنے دیتا اور بجلی بارش کے لئے پیدا کرتا ہے، وہ ہَوا اپنے گوداموں سے نکال لاتا ہے۔


اُس کے حکم پر آسمان پر پانی کے ذخیرے گرجنے لگتے ہیں۔ وہ دنیا کی انتہا سے بادل چڑھنے دیتا، بارش کے ساتھ بجلی کڑکنے دیتا اور اپنے گوداموں سے ہَوا نکلنے دیتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات