Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 37:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ وہ برف کو فرماتا ہے، ’زمین پر پڑ جا‘ اور موسلادھار بارش کو، ’اپنا پورا زور دکھا۔‘

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 وہ برف سے کہتے ہیں، ’تُو زمین پر گِر،‘ اَور مینہ سے ’تُو موسلادھار بارش بَن جا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ وہ برف کو فرماتا ہے کہ تُو زمِین پر گِر۔ اِسی طرح وہ بارِش سے اور مُوسلا دھار مِینہہ سے کہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि वह बर्फ़ को फ़रमाता है, ‘ज़मीन पर पड़ जा’ और मूसलाधार बारिश को, ‘अपना पूरा ज़ोर दिखा।’

باب دیکھیں کاپی




ایوب 37:6
14 حوالہ جات  

کیا تُو وہاں تک پہنچ گیا ہے جہاں برف کے ذخیرے جمع ہوتے ہیں؟ کیا تُو نے اولوں کے گوداموں کو دیکھ لیا ہے؟


کیونکہ وہ پانی کے قطرے اوپر کھینچ کر دُھند سے بارش نکال لیتا ہے،


رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مَیں طیش میں آ کر دیوار پر زبردست آندھی آنے دوں گا، غصے میں اُس پر موسلادھار بارش اور مہلک اولے برسا دوں گا۔


وہ آسمان پر اپنا بالاخانہ تعمیر کرتا اور زمین پر اپنے تہہ خانے کی بنیاد ڈالتا ہے۔ وہ سمندر کا پانی بُلا کر رُوئے زمین پر اُنڈیل دیتا ہے۔ اُسی کا نام رب ہے!


لیکن اے سفیدی کرنے والو، خبردار! یہ دیوار گر جائے گی۔ موسلادھار بارش برسے گی، اولے پڑیں گے اور سخت آندھی اُس پر ٹوٹ پڑے گی۔


جو غریب غریبوں پر ظلم کرے وہ اُس موسلادھار بارش کی مانند ہے جو سیلاب لا کر فصلوں کو تباہ کر دیتی ہے۔


اے آگ، اولو، برف، دُھند اور اُس کے حکم پر چلنے والی آندھیو، اُس کی حمد کرو!


لیکن یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جو ایک یا دو دن میں درست کیا جا سکے۔ کیونکہ ہم بہت لوگ ہیں اور ہم سے سنجیدہ گناہ سرزد ہوا ہے۔ نیز، اِس وقت برسات کا موسم ہے، اور ہم زیادہ دیر تک باہر نہیں ٹھہر سکتے۔


تب یہوداہ اور بن یمین کے قبیلوں کے تمام آدمی تین دن کے اندر اندر یروشلم پہنچے۔ نویں مہینے کے بیسویں دن سب لوگ اللہ کے گھر کے صحن میں جمع ہوئے۔ سب معاملے کی سنجیدگی اور موسم کے سبب سے کانپ رہے تھے، کیونکہ بارش ہو رہی تھی۔


وہی رُوئے زمین کو بارش عطا کرتا، کھلے میدان پر پانی برسا دیتا ہے۔


اُسی نے بارش کے لئے فرمان جاری کیا اور بادل کی کڑکتی بجلی کے لئے راستہ تیار کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات