Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 19:12 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس کے دستے مل کر مجھ پر حملہ کرنے آئے ہیں۔ اُنہوں نے میری فصیل کے ساتھ مٹی کا ڈھیر لگایا ہے تاکہ اُس میں رخنہ ڈالیں۔ اُنہوں نے چاروں طرف سے میرے خیمے کا محاصرہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اُس کی فَوجیں تیزی سے آگے بڑھتی ہیں؛ اَور اَپنے لیٔے راستہ بنا کر میرے خیمہ کے چاروں طرف خیمہ زن ہو جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اُس کی فَوجیں اِکٹّھی ہو کر آتی اور میرے خِلاف اپنی راہ تیّار کرتی اور میرے ڈیرے کے چَوگِرد خَیمہ زن ہوتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उसके दस्ते मिलकर मुझ पर हमला करने आए हैं। उन्होंने मेरी फ़सील के साथ मिट्टी का ढेर लगाया है ताकि उसमें रख़ना डालें। उन्होंने चारों तरफ़ से मेरे ख़ैमे का मुहासरा किया है।

باب دیکھیں کاپی




ایوب 19:12
7 حوالہ جات  

میرے دہنے ہاتھ ہجوم کھڑے ہو کر مجھے ٹھوکر کھلاتے اور میری فصیل کے ساتھ مٹی کے ڈھیر لگاتے ہیں تاکہ اُس میں رخنہ ڈال کر مجھے تباہ کریں۔


اب مَیں اِسے اُن کو پکڑا دوں گا جنہوں نے تجھے اذیت پہنچائی ہے، جنہوں نے تجھ سے کہا، ’اوندھے منہ جھک جا تاکہ ہم تجھ پر سے گزریں۔‘ اُس وقت تیری پیٹھ خاک میں دھنس کر دوسروں کے لئے راستہ بن گئی تھی۔“


پھر اُس کے تیراندازوں نے مجھے گھیر لیا۔ اُس نے بےرحمی سے میرے گُردوں کو چیر ڈالا، میرا پِت زمین پر اُنڈیل دیا۔


اللہ نے مجھے شریروں کے حوالے کر دیا، مجھے بےدینوں کے چنگل میں پھنسا دیا ہے۔


کیونکہ قادرِ مطلق کے تیر مجھ میں گڑ گئے ہیں، میری روح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ ہاں، اللہ کے ہول ناک حملے میرے خلاف صف آرا ہیں۔


تنگی اور مصیبت اُسے دہشت کھلاتی، حملہ آور بادشاہ کی طرح اُس پر غالب آتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات