Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:49 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

49 ”اے اسرائیل کے مقتولو، بابل کو بھی گرنا ہے، جس طرح پوری دُنیا کے مقتول بابل کے واسطے گر گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

49 ”جِس طرح بابیل میں بنی اِسرائیل قتل ہُوئے ہیں، اُسی طرح بنی اِسرائیل کے مقتولوں کی وجہ سے بابیل میں تمام لوگ قتل ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

49 جِس طرح بابل میں بنی اِسرائیل قتل ہُوئے اُسی طرح بابل میں تمام مُلک کے لوگ قتل ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

49 “ऐ इसराईल के मक़तूलो, बाबल को भी गिरना है, जिस तरह पूरी दुनिया के मक़तूल बाबल के वास्ते गिर गए हैं।

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:49
13 حوالہ جات  

لیکن اب مَیں بابل اور اُس کے تمام باشندوں کو اُن کی صیون کے ساتھ بدسلوکی کا پورا اجر دوں گا۔ تم اپنی آنکھوں سے اِس کے گواہ ہو گے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔


بہتوں کو بُلاؤ تاکہ بابل پر حملہ کریں! ہاں، تمام تیراندازوں کو بُلاؤ۔ اُسے گھیر لو تاکہ کوئی نہ بچے۔ اُسے اُس کی حرکتوں کا مناسب اجر دو! جو بُرا سلوک اُس نے دوسروں کے ساتھ کیا وہی اُس کے ساتھ کرو۔ کیونکہ اُس کا رویہ رب، اسرائیل کے قدوس کے ساتھ گستاخانہ تھا۔


کیونکہ اللہ عدالت کرتے وقت اُس پر رحم نہیں کرے گا جس نے خود رحم نہیں دکھایا۔ لیکن رحم عدالت پر غالب آ جاتا ہے۔ جب آپ رحم کریں گے تو اللہ آپ پر رحم کرے گا۔


کیونکہ جتنی سختی سے تم دوسروں کا فیصلہ کرتے ہو اُتنی سختی سے تمہارا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اور جس پیمانے سے تم ناپتے ہو اُسی پیمانے سے تم بھی ناپے جاؤ گے۔


لیکن اب صیون کی رہنے والی کہے، ’جو زیادتی میرے ساتھ ہوئی وہ بابل کے ساتھ کی جائے۔ جو قتل و غارت مجھ میں ہوئی وہ بابل کے باشندوں میں مچ جائے‘!“


اے میرے موروثی حصے کو لُوٹنے والو، بےشک تم اِس وقت شادیانہ بجا کر خوشی مناتے ہو۔ بےشک تم گاہتے ہوئے بچھڑوں کی طرح اُچھلتے کودتے اور گھوڑوں کی طرح ہنہناتے ہو۔


تب ادونی بزق نے کہا، ”مَیں نے خود ستر بادشاہوں کے ہاتھوں اور پیروں کے انگوٹھوں کو کٹوایا، اور اُنہیں میری میز کے نیچے گرے ہوئے کھانے کے ردی ٹکڑے جمع کرنے پڑے۔ اب اللہ مجھے اِس کا بدلہ دے رہا ہے۔“ اُسے یروشلم لایا گیا جہاں وہ مر گیا۔


ہاں، بابل میں نبیوں، مُقدّسین اور اُن تمام لوگوں کا خون پایا گیا ہے جو زمین پر شہید ہو گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات