یرمیاہ 49:3 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن3 ”اے حسبون، واویلا کر، کیونکہ عَی شہر برباد ہوا ہے۔ اے ربّہ کی بیٹیو، مدد کے لئے چلّاؤ! ٹاٹ اوڑھ کر ماتم کرو! باڑوں کے اندر بےچینی سے اِدھر اُدھر پھرو! کیونکہ مَلِک دیوتا اپنے پجاریوں اور بزرگوں سمیت جلاوطن ہو جائے گا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ3 ”اَے حِشبونؔ ماتم کر کہ عَیؔ تباہ کر دیا گیا! اَے ربّہؔ کے باشِندوں، چِلّاؤ! ٹاٹ پہن کر ماتم کرو؛ دیواروں کے اَندر اِدھر اُدھر دَوڑو، کیونکہ مولکؔ اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ، جَلاوطن کیا جائے گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس3 اَے حسبُوؔن واوَیلا کر کہ عَی برباد کی گئی۔ اَے ربّہ کی بیٹِیو چِلاّؤ اور ٹاٹ اوڑھ کر ماتم کرو اور اِحاطوں میں اِدھر اُدھر دَوڑو کیونکہ مِلکوؔم اَسِیری میں جائے گا اور اُس کے کاہِن اور اُمرا بھی ساتھ جائیں گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस3 “ऐ हसबोन, वावैला कर, क्योंकि अई शहर बरबाद हुआ है। ऐ रब्बा की बेटियो, मदद के लिए चिल्लाओ! टाट ओढ़कर मातम करो! बाड़ों के अंदर बेचैनी से इधर-उधर फिरो! क्योंकि मलिक देवता अपने पुजारियों और बुज़ुर्गों समेत जिलावतन हो जाएगा। باب دیکھیں |
اِس طرح مَیں سلیمان کو سزا دوں گا، کیونکہ وہ اور اُس کے لوگ مجھے ترک کر کے صیدانیوں کی دیوی عستارات کی، موآبیوں کے دیوتا کموس کی اور عمونیوں کے دیوتا ملکوم کی پوجا کرنے لگے ہیں۔ وہ میری راہوں پر نہیں چلتے بلکہ وہی کچھ کرتے ہیں جو مجھے بالکل ناپسند ہے۔ جس طرح داؤد میرے احکام اور ہدایات کی پیروی کرتا تھا اُس طرح اُس کا بیٹا نہیں کرتا۔