مَیں مصری دیوتاؤں کے مندروں کو جلا دوں گا۔ شاہِ بابل اُنہیں راکھ کرے گا۔ وہ اُن کے بُتوں پر قبضہ کر کے اُنہیں اپنے ساتھ لے جائے گا۔ جس طرح چرواہا چادر اوڑھ لیتا ہے اُسی طرح وہ ملکِ مصر اوڑھ لے گا۔ مصر آتے وقت وہ سورج دیوتا کے ستونوں کو ڈھا دے گا۔ ہاں، وہ مصری دیوتاؤں کے مندر نذرِ آتش کرے گا۔ پھر وہ صحیح سلامت وہاں سے واپس چلا جائے گا‘۔“
