یرمیاہ 49:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 چنانچہ رب فرماتا ہے، ”وہ وقت آنے والا ہے کہ میرے حکم پر عمونی دار الحکومت ربّہ کے خلاف جنگ کے نعرے لگائے جائیں گے۔ تب وہ ملبے کا ڈھیر بن جائے گا، اور گرد و نواح کی آبادیاں نذرِ آتش ہو جائیں گی۔ تب اسرائیل اُن پر قبضہ کرے گا جنہوں نے اُس پر قبضہ کیا تھا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 لیکن وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں عمُّونیوں کے ربّہؔ شہر کے خِلاف، جنگ کی للکار سُناؤں گا؛ تَب وہ کھنڈروں کا ڈھیر بَن جائے گا اَور اُس کے گِردونواح کے دیہات میں آگ لگا دی جائے گی۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، تَب بنی اِسرائیل اُن لوگوں کو کھدیڑ دے گا،“ جنہوں نے اُسے کھدیڑ دیا تھا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں بنی عمُّون کے ربّہ میں لڑائی کا ہُلڑ برپا کرُوں گا اور وہ کھنڈر ہو جائے گا اور اُس کی بیٹِیاں آگ سے جلائی جائیں گی۔ تب اِسرائیل اُن کا جو اُس کے وارِث بن بَیٹھے تھے وارِث ہو گا خُداوند فرماتا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 चुनाँचे रब फ़रमाता है, “वह वक़्त आनेवाला है कि मेरे हुक्म पर अम्मोनी दारुल-हुकूमत रब्बा के ख़िलाफ़ जंग के नारे लगाए जाएंगे। तब वह मलबे का ढेर बन जाएगा, और गिर्दो-नवाह की आबादियाँ नज़रे-आतिश हो जाएँगी। तब इसराईल उन पर क़ब्ज़ा करेगा जिन्होंने उस पर क़ब्ज़ा किया था।” यह रब का फ़रमान है। باب دیکھیں |