Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 47:7 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن تُو کس طرح آرام کر سکتی ہے جب رب نے اِس کا حکم دیا ہے؟ اُسی نے تو مقرر کیا ہے کہ وہ اسقلون اور ساحلی علاقے پر دھاوا بولے۔“

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لیکن تُو کیسے ٹھہر سکتی ہے؟ کیونکہ تُجھے یَاہوِہ نے حُکم دے کر، اشقلونؔ اَور اُس کے سمُندر کے ساحِلی علاقوں پر حملہ کرنے کو تعینات کیا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 وہ کَیسے ٹھہر سکتی ہے جب کہ خُداوند نے اسقلوؔن اور سمُندر کے ساحِل کے خِلاف اُسے حُکم دِیا ہے؟ اُس نے اُسے وہاں مُقرّر کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन तू किस तरह आराम कर सकती है जब रब ने इसका हुक्म दिया है? उसी ने तो मुक़र्रर किया है कि वह अस्क़लून और साहिली इलाक़े पर धावा बोले।”

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 47:7
15 حوالہ جات  

سنو! رب یروشلم کو آواز دے رہا ہے۔ توجہ دو، کیونکہ دانش مند اُس کے نام کا خوف مانتا ہے۔ اے قبیلے، دھیان دو کہ کس نے یہ مقرر کیا ہے،


یا فرض کر کہ مَیں مذکورہ ملک کو جنگ سے تباہ کروں، مَیں تلوار کو حکم دوں کہ ملک میں سے گزر کر انسان و حیوان کو نیست و نابود کر دے۔


مَیں اُسے ایک بےدین قوم کے خلاف بھیج رہا ہوں، ایک قوم کے خلاف جو مجھے غصہ دلاتی ہے۔ مَیں نے اسور کو حکم دیا ہے کہ اُسے لُوٹ کر گلی کی کیچڑ کی طرح پامال کر۔


جب شہر میں نرسنگا پھونکا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو کسی خطرے سے آگاہ کرے تو کیا وہ نہیں گھبراتے؟ جب آفت شہر پر آتی ہے تو کیا رب کی طرف سے نہیں ہوتی؟


اِس لئے رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مَیں اپنا ہاتھ فلستیوں کے خلاف بڑھانے کو ہوں۔ مَیں اِن کریتیوں اور ساحلی علاقے کے بچے ہوؤں کو مٹا دوں گا۔


اے اسوری بادشاہ، کیا تُو نے نہیں سنا کہ بڑی دیر سے مَیں نے یہ سب کچھ مقرر کیا؟ قدیم زمانے میں ہی مَیں نے اِس کا منصوبہ باندھ لیا، اور اب مَیں اِسے وجود میں لایا۔ میری مرضی تھی کہ تُو قلعہ بند شہروں کو خاک میں ملا کر پتھر کے ڈھیروں میں بدل دے۔


مَیں نے اپنے مُقدّسین کو کام پر لگا دیا ہے، مَیں نے اپنے سورماؤں کو جو میری عظمت کی خوشی مناتے ہیں بُلا لیا ہے تاکہ میرے غضب کا آلۂ کار بنیں۔


اب وقت آ گیا ہے کہ تُو اُن پر حملہ کرے۔ سب کچھ تباہ کر کے میرے حوالے کر دے۔ کچھ بھی بچنے نہ دے، بلکہ تمام مردوں، عورتوں، بچوں شیرخواروں سمیت، گائےبَیلوں، بھیڑبکریوں، اونٹوں اور گدھوں کو موت کے گھاٹ اُتار دے‘۔“


اُس پر لعنت جو سُستی سے رب کا کام کرے! اُس پر لعنت جو اپنی تلوار کو خون بہانے سے روک لے!


لیکن اِس کے بعد اپنی تلوار کو میان میں واپس ڈال، کیونکہ مَیں تجھے بھی سزا دوں گا۔ جہاں تُو پیدا ہوا، تیرے اپنے وطن میں مَیں تیری عدالت کروں گا۔


”اے آدم زاد، نبوّت کر کے لوگوں کو بتا، ’تلوار کو رگڑ رگڑ کر تیز کر دیا گیا ہے۔


چنانچہ اے آدم زاد، اب تالی بجا کر نبوّت کر! تلوار کو دو بلکہ تین بار اُن پر ٹوٹنے دے! کیونکہ قتل و غارت کی یہ مہلک تلوار قبضے تک مقتولوں میں گھونپی جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات