Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 41:3 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس نے مِصفاہ میں جِدلیاہ کے ساتھ رہنے والے تمام ہم وطنوں کو بھی قتل کیا اور وہاں ٹھہرنے والے بابل کے فوجیوں کو بھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور اِشمعیل نے گِدلیاہؔ کے ساتھ جتنے یہُودی مِصفاہؔ میں تھے اَورجو کَسدی فَوجی وہاں مَوجُود تھے اُن سَب کو قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور اِسمٰعیل نے اُن سب یہُودِیوں کو جو جِدلیاؔہ کے ساتھ مِصفاؔہ میں تھے اور کسدی سِپاہِیوں کو جو وہاں حاضِر تھے قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उसने मिसफ़ाह में जिदलियाह के साथ रहनेवाले तमाम हमवतनों को भी क़त्ल किया और वहाँ ठहरनेवाले बाबल के फ़ौजियों को भी।

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 41:3
6 حوالہ جات  

رات کو وہ رو رو کر گزارتی ہے، اُس کے گال آنسوؤں سے تر رہتے ہیں۔ عاشقوں میں سے کوئی نہیں رہا جو اُسے تسلی دے۔ دوست سب کے سب بےوفا ہو کر اُس کے دشمن بن گئے ہیں۔


حکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک ہی گناہ گار بہت کچھ جو اچھا ہے تباہ کرتا ہے۔


لیکن اُس سال کے ساتویں مہینے میں اسمٰعیل بن نتنیاہ بن اِلی سمع نے دس ساتھیوں کے ساتھ مِصفاہ آ کر دھوکے سے جِدلیاہ کو قتل کیا۔ اسمٰعیل شاہی نسل کا تھا۔ جِدلیاہ کے علاوہ اُنہوں نے اُس کے ساتھ رہنے والے یہوداہ اور بابل کے تمام لوگوں کو بھی قتل کیا۔


تو اسمٰعیل اور اُس کے دس آدمی اچانک اُٹھے اور اپنی تلواروں کو کھینچ کر جِدلیاہ کو مار ڈالا۔ یوں اسمٰعیل نے اُس آدمی کو قتل کیا جسے بابل کے بادشاہ نے صوبہ یہوداہ پر مقرر کیا تھا۔


اگلے دن جب کسی کو معلوم نہیں تھا کہ جِدلیاہ کو قتل کیا گیا ہے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات