یرمیاہ 35:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 لیکن اُنہوں نے انکار کر کے کہا، ”ہم مَے نہیں پیتے، کیونکہ ہمارے باپ یوندب بن ریکاب نے ہمیں اور ہماری اولاد کو مَے پینے سے منع کیا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ6 لیکن اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ہم مَے نہیں پیتے کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد یوُنادابؔ بِن ریخابؔ نے ہمیں حُکم دیا ہے: ’تُم اَور تمہاری اَولاد کبھی مَے نوشی نہ کرنا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 پر اُنہوں نے کہا ہم مَے نہ پِئیں گے کیونکہ ہمارے باپ یُوناداؔب بِن ریکاؔب نے ہم کو یُوں حُکم دِیا کہ تُم ہرگِز مَے نہ پِینا۔ نہ تُم نہ تُمہارے بیٹے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 लेकिन उन्होंने इनकार करके कहा, “हम मै नहीं पीते, क्योंकि हमारे बाप यूनदब बिन रैकाब ने हमें और हमारी औलाद को मै पीने से मना किया है। باب دیکھیں |
اُس جگہ کو چھوڑ کر یاہو آگے نکلا۔ چلتے چلتے اُس کی ملاقات یوندب بن ریکاب سے ہوئی جو اُس سے ملنے آ رہا تھا۔ یاہو نے سلام کر کے کہا، ”کیا آپ کا دل میرے بارے میں مخلص ہے جیسا کہ میرا دل آپ کے بارے میں ہے؟“ یوندب نے جواب دیا، ”جی ہاں۔“ یاہو بولا، ”اگر ایسا ہے، تو میرے ساتھ ہاتھ ملائیں۔“ یوندب نے اُس کے ساتھ ہاتھ ملایا تو یاہو نے اُسے اپنے رتھ پر سوار ہونے دیا۔