یرمیاہ 30:21 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن21 اُن کا حکمران اُن کا اپنا ہم وطن ہو گا، وہ دوبارہ اُن میں سے اُٹھ کر تخت نشین ہو جائے گا۔ مَیں خود اُسے اپنے قریب لاؤں گا تو وہ میرے قریب آئے گا۔‘ کیونکہ رب فرماتا ہے، ’صرف وہی اپنی جان خطرے میں ڈال کر میرے قریب آنے کی جرأت کر سکتا ہے جسے مَیں خود اپنے قریب لایا ہوں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ21 اَور اُن کے اُمرا اُنہیں میں سے ایک ہوں گے؛ اَور اُن کے حاکم بھی اُن ہی میں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ میں اُنہیں قربت بخشوں گا اَور وہ میرے نزدیک آئیں گے، اَیسا کون ہے جو خُود بخُود میرے نزدیک آنے کی جُرأت کرے؟‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس21 اور اُن کا حاکِم اُن ہی میں سے ہو گا اور اُن کا فرمانروا اُن ہی کے درمِیان سے پَیدا ہو گا اور مَیں اُسے قُربت بخشُوں گا اور وہ میرے نزدِیک آئے گا کیونکہ کَون ہے جِس نے یہ جُرأت کی ہو کہ میرے پاس آئے؟ خُداوند فرماتا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस21 उनका हुक्मरान उनका अपना हमवतन होगा, वह दुबारा उनमें से उठकर तख़्तनशीन हो जाएगा। मैं ख़ुद उसे अपने क़रीब लाऊँगा तो वह मेरे क़रीब आएगा।’ क्योंकि रब फ़रमाता है, ‘सिर्फ़ वही अपनी जान ख़तरे में डालकर मेरे क़रीब आने की जुर्रत कर सकता है जिसे मैं ख़ुद अपने क़रीब लाया हूँ। باب دیکھیں |
جس طرح شیرببر یردن کے جنگلوں سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑبکریوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں بابل کو ایک دم اُس کے اپنے ملک سے بھگا دوں گا۔ تب مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو بابل پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“
جس طرح شیرببر یردن کے جنگل سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑبکریوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں ایک دم ادوم کو اُس کے اپنے ملک سے بھگا دوں گا۔ تب مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو ادوم پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“