Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 29:3 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یہ خط اِلعاسہ بن سافن اور جمریاہ بن خِلقیاہ کے ہاتھ بابل پہنچا جنہیں یہوداہ کے بادشاہ صِدقیاہ نے بابل میں شاہِ بابل نبوکدنضر کے پاس بھیجا تھا۔ خط میں لکھا تھا،

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یرمیاہؔ نبی نے یہ خط العاسہؔ بِن شافانؔ اَور گمریاہؔ بِن خِلقیاہؔ کے سُپرد کیا جنہیں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ نے بابیل کے شاہ نبوکدنضرؔ کے پاس اِن لفظوں میں بھیجا تھا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 العاسہ بِن سافن اور جمریاؔہ بِن خِلقیاہ کے ہاتھ (جِن کو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ نے بابل میں شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کے پاس بھیجا) اِرسال کِیا اور اُس نے کہا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यह ख़त इलियासा बिन साफ़न और जमरियाह बिन ख़िलक़ियाह के हाथ बाबल पहुँचा जिन्हें यहूदाह के बादशाह सिदक़ियाह ने बाबल में शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र के पास भेजा था। ख़त में लिखा था,

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 29:3
11 حوالہ جات  

اسرائیلی قوم کے 70 بزرگ بخوردان پکڑے اُن کے سامنے کھڑے تھے۔ بخوردانوں میں سے بخور کا خوشبودار دھواں اُٹھ رہا تھا۔ یازنیاہ بن سافن بھی بزرگوں میں شامل تھا۔


یرمیاہ اب تک شاہی محافظوں کے صحن میں گرفتار تھا۔ اُنہوں نے حکم دیا کہ اُسے وہاں سے نکال کر جِدلیاہ بن اخی قام بن سافن کے حوالے کر دیا جائے تاکہ وہ اُسے اُس کے اپنے گھر پہنچا دے۔ یوں یرمیاہ اپنے لوگوں کے درمیان بسنے لگا۔


اور گو اِلناتن، دِلایاہ اور جمریاہ نے بادشاہ سے منت کی کہ وہ طومار کو نہ جلائے توبھی اُس نے اُن کی نہ مانی


لیکن یرمیاہ کی جان چھوٹ گئی۔ اُسے عوام کے حوالے نہ کیا گیا، گو وہ اُسے مار ڈالنا چاہتے تھے، کیونکہ اخی قام بن سافن اُس کے حق میں تھا۔


اُس نے خِلقیاہ، اخی قام بن سافن، عبدون بن میکاہ، میرمنشی سافن اور اپنے خاص خادم عسایاہ کو بُلا کر اُنہیں حکم دیا،


سلّوم کے خِلقیاہ، خِلقیاہ کے عزریاہ،


اُس نے خِلقیاہ امام، اخی قام بن سافن، عکبور بن میکایاہ، میرمنشی سافن اور اپنے خاص خادم عسایاہ کو بُلا کر اُنہیں حکم دیا،


جب میرمنشی سافن خِلقیاہ کے پاس پہنچا تو امامِ اعظم نے اُسے ایک کتاب دکھا کر کہا، ”مجھے رب کے گھر میں شریعت کی کتاب ملی ہے۔“ اُس نے اُسے سافن کو دے دیا جس نے اُسے پڑھ لیا۔


اِن تین اسوری افسروں نے اطلاع دی کہ بادشاہ ہم سے ملنے آئے، لیکن حِزقیاہ نے محل کے انچارج اِلیاقیم بن خِلقیاہ، میرمنشی شبناہ اور مشیرِ خاص یوآخ بن آسف کو اُن کے پاس بھیجا۔


عزریاہ کے خلِص، خلِص کے اِلعاسہ،


تب یہویقیم نے اِلناتن بن عکبور اور چند ایک آدمیوں کو وہاں بھیج دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات