Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 24:3 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 رب نے مجھ سے سوال کیا، ”اے یرمیاہ، تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”مجھے انجیر نظر آتے ہیں۔ کچھ بہترین ہیں جبکہ دوسرے اِتنے خراب ہیں کہ اُنہیں کھایا بھی نہیں جا سکتا۔“

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے یرمیاہؔ! تُجھے کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے کہا، ”اَنجیر؛ جو اَچھّے ہیں وہ تو واقعی بڑے اَچھّے ہیں لیکن جو خَراب ہیں وہ اِس قدر خَراب ہیں کہ کھانے کے لائق نہیں ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور خُداوند نے مُجھ سے فرمایا اَے یَرمِیاؔہ! تُو کیا دیکھتا ہے؟ اور مَیں نے عرض کی اِنجِیر۔ اچّھے اِنجِیر۔ نِہایت اچّھے اور خراب اِنجِیر۔ بُہت خراب۔ اَیسے خراب کہ کھانے کے قابِل نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 रब ने मुझसे सवाल किया, “ऐ यरमियाह, तुझे क्या नज़र आता है?” मैंने जवाब दिया, “मुझे अंजीर नज़र आते हैं। कुछ बेहतरीन हैं जबकि दूसरे इतने ख़राब हैं कि उन्हें खाया भी नहीं जा सकता।”

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 24:3
10 حوالہ جات  

رب نے پوچھا، ”اے عاموس، تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”پکے ہوئے پھل سے بھری ہوئی ٹوکری۔“ تب رب نے مجھ سے فرمایا، ”میری قوم کا انجام پک گیا ہے۔ اب سے مَیں اُنہیں سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔


اُس نے پوچھا، ”تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”خالص سونے کا شمع دان جس پر تیل کا پیالہ اور سات چراغ ہیں۔ ہر چراغ کے سات منہ ہیں۔


رب نے مجھ سے پوچھا، ”اے عاموس، تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”ساہول۔“ تب رب نے فرمایا، ”مَیں اپنی قوم اسرائیل کے درمیان ساہول لگانے والا ہوں۔ آئندہ مَیں اُن کے گناہوں کو نظرانداز نہیں کروں گا بلکہ ناپ ناپ کر اُن کو سزا دوں گا۔


ساؤل نے کہا، ”ٹھیک ہے، چلیں۔“ وہ شہر کی طرف چل پڑے تاکہ مردِ خدا سے بات کریں۔ جب پہاڑی ڈھلان پر شہر کی طرف چڑھ رہے تھے تو کچھ لڑکیاں پانی بھرنے کے لئے نکلیں۔ آدمیوں نے اُن سے پوچھا، ”کیا غیب بین شہر میں ہے؟“ (پرانے زمانے میں نبی غیب بین کہلاتا تھا۔ اگر کوئی اللہ سے کچھ معلوم کرنا چاہتا تو کہتا، ”آؤ، ہم غیب بین کے پاس چلیں۔“)


فرشتے نے پوچھا، ”تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”ایک اُڑتا ہوا طومار جو 30 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا ہے۔“


تب رب مجھ سے ہم کلام ہوا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات