یرمیاہ 22:10 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 اِس لئے گریہ و زاری نہ کرو کہ یوسیاہ بادشاہ کوچ کر گیا ہے بلکہ اُس پر ماتم کرو جسے جلاوطن کیا گیا ہے، کیونکہ وہ کبھی واپس نہیں آئے گا، کبھی اپنا وطن دوبارہ نہیں دیکھے گا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ10 مرحُوم بادشاہ کے لیٔے مت روؤ، نہ اُن کی رحلت کا غم کرو؛ بَلکہ اُس زندہ بادشاہ کے لیٔے زار زار روؤ جو جَلاوطن ہو چُکے ہیں، کیونکہ وہ کبھی واپس نہ لَوٹیں گے، نہ اَپنا وطن پھر سے دیکھ پائیں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس10 مُردہ پر نہ رو نہ نَوحہ کرو مگر اُس پر جو چلا جاتا ہے زار زار نالہ کرو کیونکہ وہ پِھر نہ آئے گا نہ اپنے وطن کو دیکھے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 इसलिए गिर्याओ-ज़ारी न करो कि यूसियाह बादशाह कूच कर गया है बल्कि उस पर मातम करो जिसे जिलावतन किया गया है, क्योंकि वह कभी वापस नहीं आएगा, कभी अपना वतन दुबारा नहीं देखेगा। باب دیکھیں |
کیونکہ رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ’پہلے میرا سخت غضب یروشلم کے باشندوں پر نازل ہوا۔ اگر تم مصر جاؤ تو میرا غضب تم پر بھی نازل ہو گا۔ تمہیں دیکھ کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے، اور تم اُن کی لعن طعن اور حقارت کا نشانہ بنو گے۔ لعنت کرنے والا اپنے دشمنوں کے لئے تمہارے جیسا انجام چاہے گا۔ جہاں تک تمہارے وطن کا تعلق ہے، تم اُسے آئندہ کبھی نہیں دیکھو گے۔‘