Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:24 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 بلکہ تُو ریگستان میں رہنے کی عادی گدھی ہی ہے جو شہوت کے مارے ہانپتی ہے۔ مستی کے اِس عالم میں کون اُس پر قابو پا سکتا ہے؟ جو بھی اُس سے ملنا چاہے اُسے زیادہ جد و جہد کی ضرورت نہیں، کیونکہ مستی کے موسم میں وہ ہر ایک کے لئے حاضر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 ایک مادہ گورخر کی مانند جو بیابان کی عادی ہے، اَورجو شہوت کے جوش میں ہَوا کو سونگھتی ہے؛ مستی کی حالت میں اُسے کون قابُو کر سَکتا ہے؟ جتنے نر اُس کی تلاش میں ہوں گے، اُنہیں زحمت اُٹھانے کی ضروُرت نہیں؛ کیونکہ شہوت کے ایّام میں وہ اُسے پا ہی لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 مادہ گورخر کی مانِند جو بیابان کی عادی ہے۔ جو شہوت کے جوش میں ہوا کو سُونگھتی ہے۔ اُس کی مَستی کی حالت میں کَون اُسے روک سکتا ہے؟ اُس کے طالِب ماندہ نہ ہوں گے۔ اُس کی مَستی کے ایّام میں وہ اُسے پا لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 बल्कि तू रेगिस्तान में रहने की आदी गधी ही है जो शहवत के मारे हाँपती है। मस्ती के इस आलम में कौन उस पर क़ाबू पा सकता है? जो भी उससे मिलना चाहे उसे ज़्यादा जिद्दो-जहद की ज़रूरत नहीं, क्योंकि मस्ती के मौसम में वह हर एक के लिए हाज़िर है।

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:24
8 حوالہ جات  

جنگلی گدھے بنجر ٹیلوں پر کھڑے گیدڑوں کی طرح ہانپتے ہیں۔ ہریالی نہ ملنے کی وجہ سے وہ بےجان ہو رہے ہیں۔“


پھر مَیں اپنے گھر واپس جا کر اُس وقت تک اُن سے دُور رہوں گا جب تک وہ اپنا قصور تسلیم کر کے میرے چہرے کو تلاش نہ کریں۔ کیونکہ جب وہ مصیبت میں پھنس جائیں گے تب ہی مجھے تلاش کریں گے۔“


یہ لوگ لکڑی کے بُت سے کہتے ہیں، ’تُو میرا باپ ہے‘ اور پتھر کے دیوتا سے، ’تُو نے مجھے جنم دیا۔‘ لیکن گو یہ میری طرف رجوع نہیں کرتے بلکہ اپنا منہ مجھ سے پھیر کر چلتے ہیں توبھی جوں ہی کوئی آفت اُن پر آ جائے تو یہ مجھ سے التجا کرنے لگتے ہیں کہ آ کر ہمیں بچا!


عقل سے خالی آدمی کس طرح سمجھ پا سکتا ہے؟ یہ اُتنا ہی ناممکن ہے جتنا یہ کہ جنگلی گدھے سے انسان پیدا ہو۔


کیونکہ اُس کے لوگ اسور کے پاس چلے گئے ہیں۔ جنگلی گدھا تو اکیلا رہتا ہے، لیکن اسرائیل اپنے عاشق کو تحفے دے کر خوش رکھنے پر تُلا رہتا ہے۔


کیا تُو وہ مہینے گنتا رہتا ہے جب بچے ہرنیوں کے پیٹ میں ہوں؟ کیا تُو جانتا ہے کہ کس وقت بچے جنم دیتی ہیں؟


ہر کسبی کو فیس ملتی ہے، لیکن تُو تو اپنے تمام عاشقوں کو تحفے دیتی ہے تاکہ وہ ہر جگہ سے آ کر تیرے ساتھ زنا کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات