یرمیاہ 2:15 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15 جوان شیرببر دہاڑتے ہوئے اُس پر ٹوٹ پڑے ہیں، گرجتے گرجتے اُنہوں نے ملکِ اسرائیل کو برباد کر دیا ہے۔ اُس کے شہر نذرِ آتش ہو کر ویران و سنسان ہو گئے ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ15 شیرببر اُس پر غُرّائے؛ اُن کی دھاڑ کافی زبردست رہی ہے۔ اَور اُنہُوں نے اُس کے مُلک کو اُجاڑ دیا ہے؛ اَور اُن کے شہروں کو جَلا کر ویران کر دیا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 جوان شیرِ بَبر اُس پر غُرّائے اور گرجے اور اُنہوں نے اُس کا مُلک اُجاڑ دِیا۔ اُس کے شہر جل گئے۔ وہاں کوئی بسنے والا نہ رہا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15 जवान शेरबबर दहाड़ते हुए उस पर टूट पड़े हैं, गरजते गरजते उन्होंने मुल्के-इसराईल को बरबाद कर दिया है। उसके शहर नज़रे-आतिश होकर वीरानो-सुनसान हो गए हैं। باب دیکھیں |
”اے یرمیاہ، اُنہیں یہ تمام پیش گوئیاں سنا کر بتا کہ رب بلندیوں سے دہاڑے گا۔ اُس کی مُقدّس سکونت گاہ سے اُس کی کڑکتی آواز نکلے گی، وہ زور سے اپنی چراگاہ کے خلاف گرجے گا۔ جس طرح انگور کا رس نکالنے والے انگور کو روندتے وقت زور سے نعرے لگاتے ہیں اُسی طرح وہ نعرے لگائے گا، البتہ جنگ کے نعرے۔ کیونکہ وہ دنیا کے تمام باشندوں کے خلاف جنگ کے نعرے لگائے گا۔