یرمیاہ 12:5 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن5 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”پیدل چلنے والوں سے دوڑ کا مقابلہ کرنا تجھے تھکا دیتا ہے، تو پھر تُو کس طرح گھوڑوں کا مقابلہ کرے گا؟ تُو اپنے آپ کو صرف وہاں محفوظ سمجھتا ہے جہاں چاروں طرف امن و امان پھیلا ہوا ہے، تو پھر تُو دریائے یردن کے گنجان جنگل سے کس طرح نپٹے گا؟ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ5 ”اگر تُم دَوڑنے والوں کے ساتھ دَوڑکر تھک گئے ہو تو، پھر تُم گھوڑوں سے کیسے بازی جیتو گے؟ اگر تُم ہموار سرزمین میں ٹھوکر کھا کر گِر جاتے ہو تو، یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں کیسے سنبھلوگے؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس5 اگر تُو پِیادوں کے ساتھ دَوڑا اور اُنہوں نے تُجھے تھکا دِیا تو پِھر تُجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کی برابری کرے؟ تُو سلامتی کی سرزمِین میں تو بے خَوف ہے لیکن یَردؔن کے جنگل میں کیا کرے گا؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस5 रब मुझसे हमकलाम हुआ, “पैदल चलनेवालों से दौड़ का मुक़ाबला करना तुझे थका देता है, तो फिर तू किस तरह घोड़ों का मुक़ाबला करेगा? तू अपने आपको सिर्फ़ वहाँ महफ़ूज़ समझता है जहाँ चारों तरफ़ अमनो-अमान फैला हुआ है, तो फिर तू दरियाए-यरदन के गुंजान जंगल से किस तरह निपटेगा? باب دیکھیں |
جس طرح شیرببر یردن کے جنگلوں سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑبکریوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں بابل کو ایک دم اُس کے اپنے ملک سے بھگا دوں گا۔ تب مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو بابل پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“
جس طرح شیرببر یردن کے جنگل سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑبکریوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں ایک دم ادوم کو اُس کے اپنے ملک سے بھگا دوں گا۔ تب مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو ادوم پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“