Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 60:17 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 مَیں تیرے پیتل کو سونے میں، تیرے لوہے کو چاندی میں، تیری لکڑی کو پیتل میں اور تیرے پتھر کو لوہے میں بدلوں گا۔ مَیں سلامتی کو تیری محافظ اور راستی کو تیری نگران بناؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 مَیں تیرے لیٔے کانسے کی بجائے سونا، اَور لوہے کی بجائے چاندی لاؤں گا۔ مَیں تیرے لیٔے لکڑی کی بجائے کانسے، اَور پتّھروں کی بجائے لوہا لاؤں گا۔ اَور مَیں سلامتی کو تیرا گورنر اَور راستبازی کو تیرا حاکم بناؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 مَیں پِیتل کے بدلے سونا لاؤُں گا اور لوہے کے بدلے چاندی اور لکڑی کے بدلے پِیتل اور پتّھروں کے بدلے لوہا اور مَیں تیرے حاکِموں کو سلامتی اور تیرے عامِلوں کو صداقت بناؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मैं तेरे पीतल को सोने में, तेरे लोहे को चाँदी में, तेरी लकड़ी को पीतल में और तेरे पत्थर को लोहे में बदलूँगा। मैं सलामती को तेरी मुहाफ़िज़ और रास्ती को तेरी निगरान बनाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 60:17
15 حوالہ جات  

کیونکہ اُس نے ہمارے لئے ایک ایسا منصوبہ بنایا تھا جو کہیں بہتر ہے۔ وہ چاہتا تھا کہ یہ لوگ ہمارے بغیر کاملیت تک نہ پہنچیں۔


لیکن رب یروشلم کے باشندوں کو بھی پناہ دے گا۔ تب اُن میں سے کمزور آدمی داؤد جیسا سورما ہو گا جبکہ داؤد کا گھرانا خدا کی مانند، اُن کے آگے چلنے والے رب کے فرشتے کی مانند ہو گا۔


چاند سورج کی مانند چمکے گا جبکہ سورج کی روشنی سات گُنا زیادہ تیز ہو گی۔ ایک دن کی روشنی سات عام دنوں کی روشنی کے برابر ہو گی۔ اُس دن رب اپنی قوم کے زخموں پر مرہم پٹی کر کے اُسے شفا دے گا۔


مَیں تجھے دوبارہ قدیم زمانے کے سے قاضی اور ابتدا کے سے مشیر عطا کروں گا۔ پھر یروشلم دوبارہ دار الانصاف اور وفادار شہر کہلائے گا۔“


لیکن ہم اُن نئے آسمانوں اور نئی زمین کے انتظار میں ہیں جن کا وعدہ اللہ نے کیا ہے۔ اور وہاں راستی سکونت کرے گی۔


وہی تیرے علاقے میں امن اور سکون قائم رکھتا اور تجھے بہترین گندم سے سیر کرتا ہے۔


تُو اقوام کا دودھ پیئے گی، اور بادشاہ تجھے دودھ پلائیں گے۔ تب تُو جان لے گی کہ مَیں رب تیرا نجات دہندہ ہوں، کہ مَیں جو یعقوب کا زبردست سورما ہوں تیرا چھڑانے والا ہوں۔


اب سے تیرے ملک میں نہ تشدد کا ذکر ہو گا، نہ بربادی و تباہی کا۔ اب سے تیری چاردیواری ’نجات‘ اور تیرے دروازے ’حمد و ثنا‘ کہلائیں گے۔


اُس کی جگہ ایک بادشاہ برپا ہو جائے گا جو اپنے افسر کو شاندار ملک اسرائیل میں بھیجے گا تاکہ وہاں سے گزر کر لوگوں سے ٹیکس لے۔ لیکن تھوڑے دنوں کے بعد وہ تباہ ہو جائے گا۔ نہ وہ کسی جھگڑے کے سبب سے ہلاک ہو گا، نہ کسی جنگ میں۔


رب الافواج فرماتا ہے کہ چاندی میری ہے اور سونا میرا ہے۔


دونوں کمروں کے فرش پر بھی سونا منڈھا گیا۔


پہاڑ قوم کو سلامتی اور پہاڑیاں راستی پہنچائیں۔


کانٹےدار جھاڑی کی بجائے جونیپر کا درخت اُگے گا، اور بچھوبوٹی کی بجائے مہندی پھلے پھولے گی۔ یوں رب کے نام کو جلال ملے گا، اور اُس کی قدرت کا ابدی اور اَن مٹ نشان قائم ہو گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات