یسعیاہ 58:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 روز بہ روز وہ میری مرضی دریافت کرتے ہیں۔ ہاں، وہ میری راہوں کو جاننے کے شوقین ہیں، اُس قوم کی مانند جس نے اپنے خدا کے احکام کو ترک نہیں کیا بلکہ راست باز ہے۔ چنانچہ وہ مجھ سے منصفانہ فیصلے مانگ کر ظاہراً اللہ کی قربت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 کیونکہ روز بروز وہ میرے طالب ہوتے ہیں؛ اَور میری راہیں جاننے کے اِس طرح مُشتاق نظر آتے ہیں، جَیسے کویٔی قوم راستی پر چلتی ہو اَور جِس نے اَپنے خُدا کے اَحکام کو فراموش نہیں کیا۔ وہ مُجھ سے مُنصِفانہ فیصلے طلب کرتے ہیں اَور خُدا کی نزدیکی کے مُشتاق نظر آتے ہیں باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 وہ روز بروز میرے طالِب ہیں اور اُس قَوم کی مانِند جِس نے صداقت کے کام کِئے اور اپنے خُدا کے احکام کو ترک نہ کِیا میری راہوں کو دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ مُجھ سے صداقت کے احکام طلب کرتے ہیں۔ وہ خُدا کی نزدِیکی چاہتے ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 रोज़ बरोज़ वह मेरी मरज़ी दरियाफ़्त करते हैं। हाँ, वह मेरी राहों को जानने के शौक़ीन हैं, उस क़ौम की मानिंद जिसने अपने ख़ुदा के अहकाम को तर्क नहीं किया बल्कि रास्तबाज़ है। चुनाँचे वह मुझसे मुंसिफ़ाना फ़ैसले माँगकर ज़ाहिरन अल्लाह की क़ुरबत से लुत्फ़अंदोज़ होते हैं। باب دیکھیں |