یسعیاہ 49:18 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 اے صیون بیٹی، نظر اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ! یہ سب جمع ہو کر تیرے پاس آ رہے ہیں۔ میری حیات کی قَسم، یہ سب تیرے زیورات بنیں گے جن سے تُو اپنے آپ کو دُلھن کی طرح آراستہ کرے گی۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ18 اَپنی آنکھیں اُٹھاکر چاروں طرف نظر کر؛ تیرے تمام بیٹے اِکٹھّے ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں۔“ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، یَاہوِہ فرماتے ہیں ”کہ تُو اُن سَب کو زیورات کی طرح پہن لے گی؛ اَور اُن سے دُلہن کی طرح آراستہ ہوگی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف نظر کر۔ یہ سب کے سب مِل کر اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم کہ تُو یقِیناً اِن سب کو زیور کی مانِند پہن لے گی اور اِن سے دُلہن کی مانِند آراستہ ہو گی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 ऐ सिय्यून बेटी, नज़र उठाकर चारों तरफ़ देख! यह सब जमा होकर तेरे पास आ रहे हैं। मेरी हयात की क़सम, यह सब तेरे ज़ेवरात बनेंगे जिनसे तू अपने आपको दुलहन की तरह आरास्ता करेगी।” यह रब का फ़रमान है। باب دیکھیں |
پھر وہ تمام اقوام میں رہنے والے تمہارے بھائیوں کو گھوڑوں، رتھوں، گاڑیوں، خچروں اور اونٹوں پر سوار کر کے یروشلم لے آئیں گے۔ یہاں میرے مُقدّس پہاڑ پر وہ اُنہیں غلہ کی نذر کے طور پر پیش کریں گے۔ کیونکہ رب فرماتا ہے کہ جس طرح اسرائیلی اپنی غلہ کی نذریں پاک برتنوں میں رکھ کر رب کے گھر میں لے آتے ہیں اُسی طرح وہ تمہارے اسرائیلی بھائیوں کو یہاں پیش کریں گے۔
مَیں مصری دیوتاؤں کے مندروں کو جلا دوں گا۔ شاہِ بابل اُنہیں راکھ کرے گا۔ وہ اُن کے بُتوں پر قبضہ کر کے اُنہیں اپنے ساتھ لے جائے گا۔ جس طرح چرواہا چادر اوڑھ لیتا ہے اُسی طرح وہ ملکِ مصر اوڑھ لے گا۔ مصر آتے وقت وہ سورج دیوتا کے ستونوں کو ڈھا دے گا۔ ہاں، وہ مصری دیوتاؤں کے مندر نذرِ آتش کرے گا۔ پھر وہ صحیح سلامت وہاں سے واپس چلا جائے گا‘۔“