یسعیاہ 44:19 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن19 وہ اِس پر غور نہیں کرتے، اُنہیں فہم اور سمجھ تک نہیں کہ سوچیں، ”مَیں نے لکڑی کا آدھا حصہ آگ میں جھونک کر اُس کے کوئلوں پر روٹی پکائی اور گوشت بھون لیا۔ یہ چیزیں کھانے کے بعد مَیں باقی لکڑی سے قابلِ گھن بُت کیوں بناؤں، لکڑی کے ٹکڑے کے سامنے کیوں جھک جاؤں؟“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ19 کوئی سوچنے سے باز نہیں آتا کسی کو اِس قدر علم اَور فہم نہیں کہ کہہ سکے کہ ”اُس کا آدھا تو مَیں نے ایندھن کے طور پر اِستعمال کیا؛ مَیں نے اُس کے اَنگاروں پر روٹی بھی پکائی، اَور گوشت بھُون کر کھایا۔ پھر کیا میں اُس کے بچے ہُوئے حِصّہ سے ایک مکرُوہ چیز بناؤں؟ کیا میں لکڑی کے ٹکڑے کے سامنے جھُکوں؟“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس19 بلکہ کوئی اپنے دِل میں نہیں سوچتا اور نہ کِسی کو معرفت اور تمِیز ہے کہ اِتنا کہے مَیں نے تو اِس کا ایک ٹُکڑا آگ میں جلایا اور مَیں نے اِس کے انگاروں پر روٹی بھی پکائی اور مَیں نے گوشت بُھونا اور کھایا۔ اب کیا مَیں اِس کے بقِیّہ سے ایک مکرُوہ چِیز بناؤُں؟ کیا مَیں درخت کے کُندے کو سِجدہ کرُوں؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस19 वह इस पर ग़ौर नहीं करते, उन्हें फ़हम और समझ तक नहीं कि सोचें, “मैंने लकड़ी का आधा हिस्सा आग में झोंककर उसके कोयलों पर रोटी पकाई और गोश्त भून लिया। यह चीज़ें खाने के बाद मैं बाक़ी लकड़ी से क़ाबिले-घिन बुत क्यों बनाऊँ, लकड़ी के टुकड़े के सामने क्यों झुक जाऊँ?” باب دیکھیں |
لیکن بَیل کو ذبح کرنے والا قاتل کے برابر اور لیلے کو قربان کرنے والا کُتے کی گردن توڑنے والے کے برابر ہے۔ غلہ کی نذر پیش کرنے والا سؤر کا خون چڑھانے والے سے بہتر نہیں، اور بخور جلانے والا بُت پرست کی مانند ہے۔ اِن لوگوں نے اپنی غلط راہوں کو اختیار کیا ہے، اور اِن کی جان اپنی گھنونی چیزوں سے لطف اندوز ہوتی ہے۔