یسعیاہ 34:15 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15 مادہ سانپ اُس کے سائے میں بِل بنا کر اُس میں اپنے انڈے دے گی اور اُنہیں سے کر پالے گی۔ شکاری پرندے بھی دو دو ہو کر وہاں جمع ہوں گے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ15 وہاں اُلّو کی مادہ گھونسلہ بنائے گی اَور اَنڈے دے گی، بچّے نکالے گی اَور اَپنے چُوزوں کی اَپنے پروں کے سایہ میں حِفاظت کرےگی؛ وہاں باز بھی اَپنی اَپنی مادہ کے ساتھ جمع ہوں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 وہاں اُڑنے والے سانپ کا آشیانہ ہو گا اور انڈے دینا اور سینا اور اپنے سایہ میں جمع کرنا ہو گا۔ وہاں گِدھ جمع ہوں گے اور ہر ایک کے ساتھ اُس کی مادہ ہو گی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15 मादा साँप उसके साये में बिल बनाकर उसमें अपने अंडे देगी और उन्हें सेकर पालेगी। शिकारी परिंदे भी दो दो होकर वहाँ जमा होंगे। باب دیکھیں |
وہ زہریلے سانپوں کے انڈوں پر بیٹھ جاتے ہیں تاکہ بچے نکلیں۔ جو اُن کے انڈے کھائے وہ مر جاتا ہے، اور اگر اُن کے انڈے دبائے تو زہریلا سانپ نکل آتا ہے۔ یہ لوگ مکڑی کے جالے تان لیتے ہیں، ایسا کپڑا جو پہننے کے لئے بےکار ہے۔ اپنے ہاتھوں کے بنائے ہوئے اِس کپڑے سے وہ اپنے آپ کو ڈھانپ نہیں سکتے۔ اُن کے اعمال بُرے ہی ہیں، اُن کے ہاتھ تشدد ہی کرتے ہیں۔