یسعیاہ 34:11 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 دشتی اُلّو اور خارپُشت اُس پر قبضہ کریں گے، چنگھاڑنے والے اُلّو اور کوّے اُس میں بسیرا کریں گے۔ کیونکہ رب فیتے اور ساہول سے ادوم کا پورا ملک ناپ ناپ کر اُجاڑ اور ویرانی کے حوالے کرے گا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 حواصل اَور خارپُشت اُس کے مالک ہوں گے؛ اَور بڑے اُلّو اَور کوّے اُس میں بسیں گے۔ خُدا اِدُوم پر پیمائشی جریب کی ڈوری پھیلے گا۔ افراتفری کی پیمائش کی ڈوری اَور ویرانی کی ساہول ڈالا جائے گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 لیکن حواصِل اور خارپُشت اُس کے مالِک ہوں گے۔ اُلُّو اور کوّے اُس میں بسیں گے اور اُس پر وِیرانی کا سُوت پڑے گا اور سُنسانی کا ساہُول ڈالا جائے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 दश्ती उल्लू और ख़ारपुश्त उस पर क़ब्ज़ा करेंगे, चिंघाड़नेवाले उल्लू और कौवे उसमें बसेरा करेंगे। क्योंकि रब फ़ीते और साहूल से अदोम का पूरा मुल्क नाप नापकर उजाड़ और वीरानी के हवाले करेगा। باب دیکھیں |
اُس نے موآبیوں پر بھی فتح پائی۔ موآبی قیدیوں کی قطار بنا کر اُس نے اُنہیں زمین پر لٹا دیا۔ پھر رسّی کا ٹکڑا لے کر اُس نے قطار کا ناپ لیا۔ جتنے لوگ رسّی کی لمبائی میں آ گئے وہ ایک گروہ بن گئے۔ یوں داؤد نے لوگوں کو گروہوں میں تقسیم کیا۔ پھر اُس نے گروہوں کے تین حصے بنا کر دو حصوں کے سر قلم کئے اور ایک حصے کو زندہ چھوڑ دیا۔ لیکن جتنے قیدی چھوٹ گئے وہ داؤد کے تابع رہ کر اُسے خراج دیتے رہے۔