یسعیاہ 33:18 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 تب تُو گزرے ہوئے ہول ناک وقت پر غور و خوض کر کے پوچھے گا، ”دشمن کے بڑے افسر کدھر ہیں؟ ٹیکس لینے والا کہاں غائب ہوا؟ وہ افسر کدھر ہے جو بُرجوں کا حساب کتاب کرتا تھا؟“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ18 تُو اَپنے خیالات میں اُن خوفناک دِنوں کی یاد تازہ کرےگا: ”کہاں ہے وہ اعلیٰ افسر؟ کہاں ہے وہ جو محصُول وصول کرتا تھا؟ کہاں ہے وہ افسر جو بُرجوں کی حِفاظت کا ذمّہ دار تھا؟“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 تیرا دِل اُس دہشت پر سوچے گا۔ کہاں ہے وہ گِننے والا؟ کہاں ہے وہ تولنے والا؟ کہاں ہے وہ جو بُرجوں کو گِنتا تھا؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 तब तू गुज़रे हुए हौलनाक वक़्त पर ग़ौरो-ख़ौज़ करके पूछेगा, “दुश्मन के बड़े अफ़सर किधर हैं? टैक्स लेनेवाला कहाँ ग़ायब हुआ? वह अफ़सर किधर है जो बुर्जों का हिसाब-किताब करता था?” باب دیکھیں |
مناحم کے دورِ حکومت میں اسور کا بادشاہ پُول یعنی تِگلت پِل ایسر ملک سے لڑنے آیا۔ مناحم نے اُسے 34,000 کلو گرام چاندی دے دی تاکہ وہ اُس کی حکومت مضبوط کرنے میں مدد کرے۔ تب اسور کا بادشاہ اسرائیل کو چھوڑ کر اپنے ملک واپس چلا گیا۔ چاندی کے یہ پیسے مناحم نے امیر اسرائیلیوں سے جمع کئے۔ ہر ایک کو چاندی کے 50 سِکے ادا کرنے پڑے۔