یسعیاہ 20:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 تین سال پہلے رب یسعیاہ بن آموص سے ہم کلام ہوا تھا، ”جا، ٹاٹ کا جو لباس تُو پہنے رہا ہے اُتار۔ اپنے جوتوں کو بھی اُتار۔“ نبی نے ایسا ہی کیا اور اِسی حالت میں پھرتا رہا تھا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 اُس وقت یَاہوِہ نے یَشعیاہ بِن آموصؔ کی مَعرفت کلام کیا۔ اُنہُوں نے اُس سے کہا: ”اَپنے بَدن سے ٹاٹ کا لباس الگ کر دے اَور اَپنے پیروں سے جُوتے اُتار ڈال۔“ اَور اُس نے وَیسا ہی کیا اَور برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرتا رہا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 اُس وقت خُداوند نے یسعیاہ بِن آمُوص کی معرفت یُوں فرمایا کہ جا اور ٹاٹ کا لِباس اپنی کمر سے کھول ڈال اور اپنے پاؤں سے جُوتے اُتار۔ سو اُس نے اَیسا ہی کِیا۔ وہ برہنہ اور ننگے پاؤں پِھرا کرتا تھا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 तीन साल पहले रब यसायाह बिन आमूस से हमकलाम हुआ था, “जा, टाट का जो लिबास तू पहने रहा है उतार। अपने जूतों को भी उतार।” नबी ने ऐसा ही किया और इसी हालत में फिरता रहा था। باب دیکھیں |
داؤد بھی اپنے گھر لوٹا تاکہ اپنے خاندان کو برکت دے کر سلام کرے۔ وہ ابھی محل کے اندر نہیں پہنچا تھا کہ میکل نکل کر اُس سے ملنے آئی۔ اُس نے طنزاً کہا، ”واہ جی واہ۔ آج اسرائیل کا بادشاہ کتنی شان کے ساتھ لوگوں کو نظر آیا ہے! اپنے لوگوں کی لونڈیوں کے سامنے ہی اُس نے اپنے کپڑے اُتار دیئے، بالکل اُسی طرح جس طرح گنوار کرتے ہیں۔“