Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:8 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جونیپر کے درخت اور لبنان کے دیودار بھی تیرے انجام پر خوش ہو کر کہتے ہیں، ’شکر ہے! جب سے تُو گرا دیا گیا کوئی یہاں چڑھ کر ہمیں کاٹنے نہیں آتا۔‘

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یہاں تک کہ صنوبر کے درخت اَور لبانونؔ کے دیودار خُوش ہوکر تُجھ سے یہ کہتے ہیں: ”جَب سے تُو گرا دیا گیا ہے، کویٔی لکڑہارا ہمیں کاٹنے کے لیٔے نہیں آیا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 ہاں صنوبر کے درخت اور لُبناؔن کے دیودار تُجھ پر یہ کہتے ہُوئے خُوشی کرتے ہیں کہ جب سے تُو گِرایا گیا تب سے کوئی کاٹنے والا ہماری طرف نہیں آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जूनीपर के दरख़्त और लुबनान के देवदार भी तेरे अंजाम पर ख़ुश होकर कहते हैं, ‘शुक्र है! जब से तू गिरा दिया गया कोई यहाँ चढ़कर हमें काटने नहीं आता।’

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:8
5 حوالہ جات  

وہ اِتنے دھڑام سے گر گیا جب مَیں نے اُسے پاتال میں اُن کے پاس اُتار دیا جو گڑھے میں اُتر چکے تھے کہ دیگر اقوام کو دھچکا لگا۔ لیکن باغِ عدن کے باقی تمام درختوں کو تسلی ملی۔ کیونکہ گو لبنان کے اِن چیدہ اور بہترین درختوں کو پانی کی کثرت ملتی رہی تھی تاہم یہ بھی پاتال میں اُتر گئے تھے۔


اے جونیپر کے درختو، واویلا کرو! کیونکہ دیودار کے درخت گر گئے ہیں، یہ زبردست درخت تباہ ہو گئے ہیں۔ اے بسن کے بلوطو، آہ و زاری کرو! جو جنگل اِتنا گھنا تھا کہ کوئی اُس میں سے گزر نہ سکتا تھا اُسے کاٹا گیا ہے۔


رب کی آواز دیودار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے، رب لبنان کے دیودار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔


اپنے قاصدوں کے ذریعے تُو نے رب کی اہانت کی ہے۔ تُو ڈینگیں مار کر کہتا ہے، ’مَیں اپنے بےشمار رتھوں سے پہاڑوں کی چوٹیوں اور لبنان کی انتہا تک چڑھ گیا ہوں۔ مَیں دیودار کے بڑے بڑے اور جونیپر کے بہترین درختوں کو کاٹ کر لبنان کی دُورترین بلندیوں تک، اُس کے سب سے گھنے جنگل تک پہنچ گیا ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات