یسعیاہ 1:31 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن31 زبردست آدمی پھوس اور اُس کی غلط حرکتیں چنگاری جیسی ہوں گی۔ دونوں مل کر یوں بھڑک اُٹھیں گے کہ کوئی بھی بجھا نہیں سکے گا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ31 پہلوان سَن بَن جائے گا اَور اُس کا کام ایک چنگاری بَن جائے گا۔ دونوں باہم جَل جائیں گے، اَور اُس آگ کو بُجھانے والا کویٔی نہ ہوگا۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس31 وہاں کا پہلوان اَیسا ہو جائے گا جَیسا سَن اور اُس کا کام چنگاری ہو جائے گا۔ وہ دونوں باہم جل جائیں گے اور کوئی اُن کی آگ نہ بُجھائے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस31 ज़बरदस्त आदमी फूस और उस की ग़लत हरकतें चिंगारी जैसी होंगी। दोनों मिलकर यों भड़क उठेंगे कि कोई भी बुझा नहीं सकेगा। باب دیکھیں |
اب تمہیں اِس کی سزا بھگتنی پڑے گی۔ جس طرح بھوسا آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ ہو جاتا اور سوکھی گھاس آگ کے شعلے میں چُرمُر ہو جاتی ہے اُسی طرح تم ختم ہو جاؤ گے۔ تمہاری جڑیں سڑ جائیں گی اور تمہارے پھول گرد کی طرح اُڑ جائیں گے، کیونکہ تم نے رب الافواج کی شریعت کو رد کیا ہے، تم نے اسرائیل کے قدوس کا فرمان حقیر جانا ہے۔