یسعیاہ 1:21 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن21 یہ کیسے ہو گیا ہے کہ جو شہر پہلے اِتنا وفادار تھا وہ اب کسبی بن گیا ہے؟ پہلے یروشلم انصاف سے معمور تھا، اور راستی اُس میں سکونت کرتی تھی۔ لیکن اب ہر طرف قاتل ہی قاتل ہیں! باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ21 دیکھ ایک وفاشعار بستی کیسے فاحِشہ بَن گئی! کسی زمانہ میں وہ عدل سے معموُر تھی؛ اَور راستبازوں کا مَسکن لیکن اَب وہاں قاتل بستے ہیں! باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس21 وفادار بستی کَیسی بدکار ہو گئی! وہ تو اِنصاف سے معمُور تھی اور راست بازی اُس میں بستی تھی لیکن اب خُونی رہتے ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस21 यह कैसे हो गया है कि जो शहर पहले इतना वफ़ादार था वह अब कसबी बन गया है? पहले यरूशलम इनसाफ़ से मामूर था, और रास्ती उसमें सुकूनत करती थी। लेकिन अब हर तरफ़ क़ातिल ही क़ातिल हैं! باب دیکھیں |
رب فرماتا ہے، ”اگر کوئی اپنی بیوی کو طلاق دے اور الگ ہونے کے بعد بیوی کی کسی اَور سے شادی ہو جائے تو کیا پہلے شوہر کو اُس سے دوبارہ شادی کرنے کی اجازت ہے؟ ہرگز نہیں، بلکہ ایسی حرکت سے پورے ملک کی بےحرمتی ہو جاتی ہے۔ دیکھ، یہی تیری حالت ہے۔ تُو نے متعدد عاشقوں سے زنا کیا ہے، اور اب تُو میرے پاس واپس آنا چاہتی ہے۔ یہ کیسی بات ہے؟