یسعیاہ 1:1 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 ذیل میں وہ رویائیں درج ہیں جو یسعیاہ بن آموص نے یہوداہ اور یروشلم کے بارے میں دیکھیں اور جو اُن سالوں میں منکشف ہوئیں جب عُزیّاہ، یوتام، آخز اور حِزقیاہ یہوداہ کے بادشاہ تھے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ1 یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں وہ رُویا جو یَشعیاہ بِن آموصؔ نے یہُوداہؔ کے بادشاہ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے عہدِ حُکومت میں دیکھی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 یسعیاہ بِن آمُوص کی رویا جو اُس نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی بابت یہُوداؔہ کے بادشاہوں عُزیّاہ اور یُوتاؔم اور آخز اور حِزقیاہ کے ایّام میں دیکھی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 ज़ैल में वह रोयाएँ दर्ज हैं जो यसायाह बिन आमूस ने यहूदाह और यरूशलम के बारे में देखीं और जो उन सालों में मुंक़शिफ़ हुईं जब उज़्ज़ियाह, यूताम, आख़ज़ और हिज़क़ियाह यहूदाह के बादशाह थे। باب دیکھیں |
جب مَیں یعنی امام حزقی ایل بن بوزی تیس سال کا تھا تو مَیں یہوداہ کے جلاوطنوں کے ساتھ ملکِ بابل کے دریا کبار کے کنارے ٹھہرا ہوا تھا۔ یہویاکین بادشاہ کو جلاوطن ہوئے پانچ سال ہو گئے تھے۔ چوتھے مہینے کے پانچویں دن آسمان کھل گیا اور اللہ نے مجھ پر مختلف رویائیں ظاہر کیں۔ اُس وقت رب مجھ سے ہم کلام ہوا، اور اُس کا ہاتھ مجھ پر آ ٹھہرا۔