ہوسیع 1:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 جب رب پہلی بار ہوسیع سے ہم کلام ہوا تو اُس نے حکم دیا، ”جا، زناکار عورت سے شادی کر اور زناکار بچے پیدا کر، کیونکہ ملک رب کی پیروی چھوڑ کر مسلسل زنا کرتا رہتا ہے۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 جَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ کی مَعرفت بات کرنا شروع کیا تَب یَاہوِہ نے اُس سے فرمایا، ”جا اَور ایک فاحِشہ کو اَپنی بیوی بنا لے اَور بدکاری کی اَولاد کو اَپنا لے کیونکہ مُلک نے یَاہوِہ کو چھوڑکر نہایت شرمناک بےوفائی کا مُجرم ہے۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 جب خُداوند نے شرُوع میں ہوسِیعَ کی معرفت کلام کِیا تو اُس کو فرمایا کہ جا ایک بدکار بِیوی اور بدکاری کی اَولاد اپنے لِئے لے کیونکہ مُلک نے خُداوند کو چھوڑ کر بڑی بدکاری کی ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 जब रब पहली बार होसेअ से हमकलाम हुआ तो उसने हुक्म दिया, “जा, ज़िनाकार औरत से शादी कर और ज़िनाकार बच्चे पैदा कर, क्योंकि मुल्क रब की पैरवी छोड़कर मुसलसल ज़िना करता रहता है।” باب دیکھیں |
جب یہ لوگ قیدی بن کر مختلف ممالک میں لائے جائیں گے تو اُنہیں میرا خیال آئے گا۔ اُنہیں یاد آئے گا کہ مجھے کتنا غم کھانا پڑا جب اُن کے زناکار دل مجھ سے دُور ہوئے اور اُن کی آنکھیں اپنے بُتوں سے زنا کرتی رہیں۔ تب وہ یہ سوچ کر کہ ہم نے کتنا بُرا کام کیا اور کتنی مکروہ حرکتیں کی ہیں اپنے آپ سے گھن کھائیں گے۔