حجّی 2:3 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن3 ’تم میں سے کس کو یاد ہے کہ رب کا گھر تباہ ہونے سے پہلے کتنا شاندار تھا؟ جو اِس وقت اُس کی جگہ تعمیر ہو رہا ہے وہ تمہیں کیسا لگتا ہے؟ رب کے پہلے گھر کی نسبت یہ کچھ بھی نہیں لگتا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ3 ’تُم میں سے اَب کون بچا ہے جِس نے اِس بیت المُقدّس کی پہلی شان و شوکت دیکھی تھی؟ اَور اَب یہ تُمہیں کیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اَب یہ تمہاری نظر میں اُس پہلے بیت المُقدّس کی موازنہ میں کچھ بھی نہیں ہے؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس3 کہ تُم میں سے کِس نے اِس ہَیکل کی پہلی رَونق کو دیکھا؟ اور اب کَیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ تُمہاری نظر میں ناچِیز نہیں ہے؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस3 ‘तुममें से किस को याद है कि रब का घर तबाह होने से पहले कितना शानदार था? जो इस वक़्त उस की जगह तामीर हो रहा है वह तुम्हें कैसा लगता है? रब के पहले घर की निसबत यह कुछ भी नहीं लगता। باب دیکھیں |
یہ سامان جمع کرنے کے پیچھے داؤد کا یہ خیال تھا، ”میرا بیٹا سلیمان جوان ہے، اور اُس کا ابھی اِتنا تجربہ نہیں ہے، حالانکہ جو گھر رب کے لئے بنوانا ہے اُسے اِتنا بڑا اور شاندار ہونے کی ضرورت ہے کہ تمام دنیا ہکا بکا رہ کر اُس کی تعریف کرے۔ اِس لئے مَیں خود جہاں تک ہو سکے اُسے بنوانے کی تیاریاں کروں گا۔“ یہی وجہ تھی کہ داؤد نے اپنی موت سے پہلے اِتنا سامان جمع کرایا۔