حبقوق 3:8 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن8 اے رب، کیا تُو دریاؤں اور ندیوں سے غصے تھا؟ کیا تیرا غضب سمندر پر نازل ہوا جب تُو اپنے گھوڑوں اور فتح مند رتھوں پر سوار ہو کر نکلا؟ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ8 اَے یَاہوِہ کیا تُو دریاؤں سے ناراض تھا؟ کیا تیرا قہر چشموں پر تھا؟ کیا تیرا غضب سمُندر پر تھا جَب تُو گھوڑوں اَور اَپنے فتح مند رتھوں پر سوار ہُوا؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس8 اَے خُداوند! کیا تُو ندیوں سے بیزار تھا؟ کیا تیرا قہر دریاؤں پر تھا؟ کیا تیرا غضب سمُندر پر تھا کہ تُو اپنے گھوڑوں اور فتح یاب رتھوں پر سوار ہُؤا؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस8 ऐ रब, क्या तू दरियाओं और नदियों से ग़ुस्से था? क्या तेरा ग़ज़ब समुंदर पर नाज़िल हुआ जब तू अपने घोड़ों और फ़तहमंद रथों पर सवार होकर निकला? باب دیکھیں |
جب مَیں آیا تو کوئی نہیں تھا۔ کیا وجہ؟ جب مَیں نے آواز دی تو جواب دینے والا کوئی نہیں تھا۔ کیوں؟ کیا مَیں فدیہ دے کر تمہیں چھڑانے کے قابل نہ تھا؟ کیا میری اِتنی طاقت نہیں کہ تمہیں بچا سکوں؟ میری تو ایک ہی دھمکی سے سمندر خشک ہو جاتا اور دریا ریگستان بن جاتے ہیں۔ تب اُن کی مچھلیاں پانی سے محروم ہو کر گل جاتی ہیں، اور اُن کی بدبو چاروں طرف پھیل جاتی ہے۔
رب نے موسیٰ سے کہا، ”ہارون کو بتا دینا کہ وہ اپنی لاٹھی لے کر اپنا ہاتھ اُن تمام جگہوں کی طرف بڑھائے جہاں پانی جمع ہوتا ہے۔ تب مصر کی تمام ندیوں، نہروں، جوہڑوں اور تالابوں کا پانی خون میں بدل جائے گا۔ پورے ملک میں خون ہی خون ہو گا، یہاں تک کہ لکڑی اور پتھر کے برتنوں کا پانی بھی خون میں بدل جائے گا۔“