Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 50:11 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 جب مقامی کنعانیوں نے اتد کے کھلیان پر ماتم کا یہ نظارہ دیکھا تو اُنہوں نے کہا، ”یہ تو ماتم کا بہت بڑا انتظام ہے جو مصری کروا رہے ہیں۔“ اِس لئے اُس جگہ کا نام ابیل مصریم یعنی ’مصریوں کا ماتم‘ پڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 جَب وہاں کے کنعانی باشِندوں نے اَتدؔ کے کھلیان پر ماتم ہوتے دیکھا تو کہا، ”مِصریوں کا ماتم بڑا دردناک ہے۔“ اِس لیٔے یردنؔ کے قریب کی وہ جگہ ابیل مصرائیمؔ کہلاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور جب اُس مُلک کے باشِندوں یعنی کنعانیوں نے اتد ؔمیں کھلیہان پر اِس طرح کا ماتم دیکھا تو کہنے لگے کہ مِصریوں کا یہ بڑا درد ناک ماتم ہے۔ سو وہ جگہ ابیل مِصرِئیمؔ کہلائی اور وہ یَردنؔ کے پار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 जब मक़ामी कनानियों ने अतद के खलियान पर मातम का यह नज़ारा देखा तो उन्होंने कहा, “यह तो मातम का बहुत बड़ा इंतज़ाम है जो मिसरी करवा रहे हैं।” इसलिए उस जगह का नाम अबील-मिसरीम यानी ‘मिसरियों का मातम’ पड़ गया।

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 50:11
10 حوالہ جات  

ابراہیم نے کہا، ”خبردار! اُسے ہرگز واپس نہ لے جانا۔


اِس کے علاوہ اُنہوں نے ہر شہر اور اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں کے لئے سونے کا ایک ایک چوہا بنا لیا تھا۔ جس بڑے پتھر پر عہد کا صندوق رکھا گیا وہ آج تک یشوع بیت شمسی کے کھیت میں اِس بات کی گواہی دیتا ہے۔


یہ دو پہاڑ دریائے یردن کے مغرب میں اُن کنعانیوں کے علاقے میں واقع ہیں جو وادیٔ یردن میں آباد ہیں۔ وہ مغرب کی طرف جِلجال شہر کے سامنے مورِہ کے بلوط کے درختوں کے نزدیک ہیں۔


پِسگہ کی چوٹی پر چڑھ کر چاروں طرف نظر دوڑا۔ وہاں سے غور سے دیکھ، کیونکہ تُو خود دریائے یردن کو عبور نہیں کرے گا۔


مہربانی کر کے مجھے بھی دریائے یردن کو پار کر کے اُس اچھے ملک یعنی اُس بہترین پہاڑی علاقے کو لبنان تک دیکھنے کی اجازت دے۔“


جب وہ یردن کے قریب اتد کے کھلیان پر پہنچے تو اُنہوں نے نہایت دلسوز نوحہ کیا۔ وہاں یوسف نے سات دن تک اپنے باپ کا ماتم کیا۔


پھر یعقوب نے شمعون اور لاوی سے کہا، ”تم نے مجھے مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ اب کنعانی، فرِزّی اور ملک کے باقی باشندوں میں میری بدنامی ہوئی ہے۔ میرے ساتھ کم آدمی ہیں۔ اگر دوسرے مل کر ہم پر حملہ کریں تو ہمارے پورے خاندان کا ستیاناس ہو جائے گا۔“


ابرام اور لوط کے چرواہے آپس میں جھگڑنے لگے۔ (اُس زمانے میں کنعانی اور فرِزّی بھی ملک میں آباد تھے۔)


یوں یعقوب کے بیٹوں نے اپنے باپ کا حکم پورا کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات