Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 35:23 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 لیاہ کے بیٹے یہ تھے: اُس کا سب سے بڑا بیٹا روبن، پھر شمعون، لاوی، یہوداہ، اِشکار اور زبولون۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اُن میں سے لِیاہؔ کے بیٹے یہ تھے: رُوبِنؔ یعقوب کا پہلوٹھا۔ شمعُونؔ، لیوی، یہُوداہؔ، یِسَّکاؔر اَور زبُولُون۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 لیاہؔ کے بیٹے یہ تھے۔ رُوبِنؔ یعقُوبؔ کا پہلوٹھا اور شمعُوؔن اور لاوؔی اور یہُوداؔہ اور اشکارؔ اور زبُولُونؔ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 लियाह के बेटे यह थे : उसका सबसे बड़ा बेटा रूबिन, फिर शमौन, लावी, यहूदाह, इशकार और ज़बूलून।

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 35:23
33 حوالہ جات  

اُس نے دونوں لونڈیوں کو اُن کے بچوں سمیت آگے چلنے دیا۔ پھر لیاہ اُس کے بچوں سمیت اور آخر میں راخل اور یوسف آئے۔


پھر اللہ نے ابراہیم کو ختنہ کا عہد دیا۔ چنانچہ جب ابراہیم کا بیٹا اسحاق پیدا ہوا تو باپ نے آٹھویں دن اُس کا ختنہ کیا۔ یہ سلسلہ جاری رہا جب اسحاق کا بیٹا یعقوب پیدا ہوا اور یعقوب کے بارہ بیٹے، ہمارے بارہ قبیلوں کے سردار۔


جب رب نے دیکھا کہ لیاہ سے نفرت کی جاتی ہے تو اُس نے اُسے اولاد دی جبکہ راخل کے ہاں بچے پیدا نہ ہوئے۔


ذیل میں اُن بیٹوں کے نام ہیں جو اپنے باپ یعقوب اور اپنے خاندانوں سمیت مصر میں آئے تھے:


لابن کی دو بیٹیاں تھیں۔ بڑی کا نام لیاہ تھا اور چھوٹی کا راخل۔


روبن، تم میرے پہلوٹھے ہو، میرے زور اور میری طاقت کا پہلا پھل۔ تم عزت اور قوت کے لحاظ سے برتر ہو۔


یہ اُن کے نام ہیں: روبن کے قبیلے سے اِلی صور بن شدیور،


روبن کے قبیلے کے 46,500 مرد،


اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا،


پہلے دن یہوداہ کے سردار نحسون بن عمی نداب کی باری تھی۔ اُس کے ہدیئے یہ تھے:


پہلے یہوداہ کے قبیلے کے تین دستے اپنے علَم کے تحت چل پڑے۔ تینوں کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا۔


اُن کے نام یہ ہیں: روبن کے قبیلے سے سموع بن زکور،


اسرائیل کے پہلوٹھے روبن کے قبیلے کے 43,730 مرد تھے۔ قبیلے کے چار کنبے حنوکی، فلُّوِی، حصرونی اور کرمی روبن کے بیٹوں حنوک، فلّو، حصرون اور کرمی سے نکلے ہوئے تھے۔


یہوداہ کے قبیلے کا کالب بن یفُنّہ،


اُسی دن موسیٰ نے اسرائیلیوں کو حکم دے کر کہا،


روبن کی برکت: روبن مر نہ جائے بلکہ جیتا رہے۔ وہ تعداد میں بڑھ جائے۔


موسیٰ نے روبن کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق ذیل کا علاقہ دیا۔


جب اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر ملک کو تقسیم کیا تو یہوداہ کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق کنعان کا جنوبی حصہ مل گیا۔ اِس علاقے کی سرحد ملکِ ادوم اور انتہائی جنوب میں صین کا ریگستان تھا۔


جب قرعہ ڈالا گیا تو شمعون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو دوسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی زمین یہوداہ کے قبیلے کے علاقے کے درمیان تھی۔


جب قرعہ ڈالا گیا تو زبولون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو تیسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی جنوبی سرحد یُقنعام کی ندی سے شروع ہوئی اور پھر مشرق کی طرف دباست، مرعلہ اور سارید سے ہو کر کسلوت تبور کے علاقے تک پہنچی۔ اِس کے بعد وہ مُڑ کر مشرقی سرحد کے طور پر دابرت کے پاس آئی اور چڑھتی چڑھتی یفیع پہنچی۔


جب قرعہ ڈالا گیا تو اِشکار کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چوتھا حصہ مل گیا۔


افرائیم سے جس کی جڑیں عمالیق میں ہیں وہ اُتر آئے، اور بن یمین کے مرد اُن کے پیچھے ہو لئے۔ مکیر سے حکمران اور زبولون سے سپہ سالار اُتر آئے۔


اِشکار کے رئیس بھی دبورہ کے ساتھ تھے، اور اُس کے فوجی برق کے پیچھے ہو کر وادی میں دوڑ آئے۔ لیکن روبن کا قبیلہ اپنے علاقے میں رہ کر سوچ بچار میں اُلجھا رہا۔


جبکہ زبولون اور نفتالی اپنی جان پر کھیل کر میدانِ جنگ میں آ گئے۔


بزرگوں اور شہر کے دروازے پر بیٹھے دیگر مردوں نے اِس کی تصدیق کی، ”ہم گواہ ہیں! رب آپ کے گھر میں آنے والی اِس عورت کو اُن برکتوں سے نوازے جن سے اُس نے راخل اور لیاہ کو نوازا، جن سے تمام اسرائیلی نکلے۔ رب کرے کہ آپ کی دولت اور عزت اِفراتہ یعنی بیت لحم میں بڑھتی جائے۔


شمعون کے قبیلے کے 7,100 تجربہ کار فوجی تھے۔


ذیل کے آدمی اسرائیلی قبیلوں کے سرپرست تھے: روبن کا قبیلہ: اِلی عزر بن زِکری۔ شمعون کا قبیلہ: سفطیاہ بن معکہ۔


یروشلم شہر کے 12 دروازے ہوں گے۔ فصیل کی چاروں دیواریں سوا دو دو کلو میٹر لمبی ہوں گی۔ ہر دیوار کے تین دروازے ہوں گے، غرض کُل بارہ دروازے ہوں گے۔ ہر ایک کا نام کسی قبیلے کا نام ہو گا۔ چنانچہ شمال میں روبن کا دروازہ، یہوداہ کا دروازہ اور لاوی کا دروازہ ہو گا، مشرق میں یوسف کا دروازہ، بن یمین کا دروازہ اور دان کا دروازہ ہو گا، جنوب میں شمعون کا دروازہ، اِشکار کا دروازہ اور زبولون کا دروازہ ہو گا، اور مغرب میں جد کا دروازہ، آشر کا دروازہ اور نفتالی کا دروازہ ہو گا۔


12,000 شمعون سے، 12,000 لاوی سے، 12,000 اِشکار سے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات