Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 31:32 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 لیکن اگر آپ کو یہاں کسی کے پاس اپنے بُت مل جائیں تو اُسے سزائے موت دی جائے۔ ہمارے رشتے داروں کی موجودگی میں معلوم کریں کہ میرے پاس آپ کی کوئی چیز ہے کہ نہیں۔ اگر ہے تو اُسے لے لیں۔“ یعقوب کو معلوم نہیں تھا کہ راخل نے بُتوں کو چُرایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 البتّہ جِس کسی کے پاس تمہارے معبُود نکلیں وہ زندہ نہ بچے گا۔ ہمارے رشتہ داروں کی مَوجُودگی میں تُم خُود دیکھ لوگے کہ میرے سامان مَیں تمہاری کویٔی چیز تو نہیں۔ اَور اگر ہو تو تُم اُسے لے لو۔“ یعقوب کو مَعلُوم نہ تھا کہ راخلؔ وہ معبُود چُرا لائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اب جِس کے پاس تُجھے تیرے بُت مِلیں وہ جِیتا نہیں بچے گا۔ تیرا جو کُچھ میرے پاس نِکلے اُسے اِن بھائِیوں کے آگے پہچان کر لے لے کیونکہ یعقُوبؔ کو معلُوم نہ تھا کہ راخِلؔ اُن بُتوں کو چُرا لائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 लेकिन अगर आपको यहाँ किसी के पास अपने बुत मिल जाएँ तो उसे सज़ाए-मौत दी जाए हमारे रिश्तेदारों की मौजूदगी में मालूम करें कि मेरे पास आपकी कोई चीज़ है कि नहीं। अगर है तो उसे ले लें।” याक़ूब को मालूम नहीं था कि राख़िल ने बुतों को चुराया है।

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 31:32
13 حوالہ جات  

ٹھیک ہے، آپ اِس لئے چلے گئے کہ اپنے باپ کے گھر واپس جانے کے بڑے آرزومند تھے۔ لیکن یہ آپ نے کیا کِیا ہے کہ میرے بُت چُرا لائے ہیں؟“


اپنے رشتے داروں کو ساتھ لے کر اُس نے اُس کا تعاقب کیا۔ سات دن چلتے چلتے اُس نے یعقوب کو آ لیا جب وہ جِلعاد کے پہاڑی علاقے میں پہنچ گیا تھا۔


اُس وقت لابن اپنی بھیڑبکریوں کی پشم کترنے کو گیا ہوا تھا۔ اُس کی غیرموجودگی میں راخل نے اپنے باپ کے بُت چُرا لئے۔


آئندہ جن بکریوں کے جسم پر چھوٹے یا بڑے دھبے ہوں گے یا جن بھیڑوں کا رنگ سفید نہیں ہو گا وہ میرا اجر ہوں گی۔ جب کبھی آپ اُن کا معائنہ کریں گے تو آپ معلوم کر سکیں گے کہ مَیں دیانت دار رہا ہوں۔ کیونکہ میرے جانوروں کے رنگ سے ہی ظاہر ہو گا کہ مَیں نے آپ کا کچھ چُرایا نہیں ہے۔“


اور کہا، ”میرے بھائیو، ایسا مت کرو، ایسی بدکاری نہ کرو۔


تب ابرام نے لوط سے بات کی، ”ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ تیرے اور میرے درمیان جھگڑا ہو یا تیرے چرواہوں اور میرے چرواہوں کے درمیان۔ ہم تو بھائی ہیں۔


یعقوب نے جواب دیا، ”مجھے ڈر تھا کہ آپ اپنی بیٹیوں کو مجھ سے چھین لیں گے۔


لابن یعقوب کے خیمے میں داخل ہوا اور ڈھونڈنے لگا۔ وہاں سے نکل کر وہ لیاہ کے خیمے میں اور دونوں لونڈیوں کے خیمے میں گیا۔ لیکن اُس کے بُت کہیں نظر نہ آئے۔ آخر میں وہ راخل کے خیمے میں داخل ہوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات