Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 24:67 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

67 پھر اسحاق رِبقہ کو اپنی ماں سارہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ اُس نے اُس سے شادی کی، اور وہ اُس کی بیوی بن گئی۔ اسحاق کے دل میں اُس کے لئے بہت محبت پیدا ہوئی۔ یوں اُسے اپنی ماں کی موت کے بعد سکون ملا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

67 اِصحاقؔ رِبقہؔ کو اَپنی ماں سارہؔ کے خیمہ میں لے آئے اَور اُنہُوں نے رِبقہؔ سے شادی کی۔ اِس طرح وہ اُن کی بیوی بنی اَور اُنہُوں نے اُس سے مَحَبّت کی؛ اَور اِس طرح اِصحاقؔ نے اَپنی ماں کی موت کے بعد تسلّی پائی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

67 اور اِضحاقؔ رِبقہ کو اپنی ماں سارؔہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ تب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کر لِیا اور اُس سے مُحبّت کی اور اِضحاقؔ نے اپنی ماں کے مَرنے کے بعد تسلّی پائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

67 फिर इसहाक़ रिबक़ा को अपनी माँ सारा के डेरे में ले गया। उसने उससे शादी की, और वह उस की बीवी बन गई। इसहाक़ के दिल में उसके लिए बहुत मुहब्बत पैदा हुई। यों उसे अपनी माँ की मौत के बाद सुकून मिला।

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 24:67
16 حوالہ جات  

کافی دنوں کے بعد یہوداہ کی بیوی جو سوع کی بیٹی تھی مر گئی۔ ماتم کا وقت گزر گیا تو یہوداہ اپنے عدُلامی دوست حیرہ کے ساتھ تِمنت گیا جہاں یہوداہ کی بھیڑوں کی پشم کتری جا رہی تھی۔


اُس کے تمام بیٹے بیٹیاں اُسے تسلی دینے آئے، لیکن اُس نے تسلی پانے سے انکار کیا اور کہا، ”مَیں پاتال میں اُترتے ہوئے بھی اپنے بیٹے کے لئے ماتم کروں گا۔“ اِس حالت میں وہ اپنے بیٹے کے لئے روتا رہا۔


جو کچھ ہم اب آپ کو بتا رہے ہیں وہ خداوند کی تعلیم ہے۔ خداوند کی آمد پر ہم جو زندہ ہوں گے سوئے ہوئے لوگوں سے پہلے خداوند سے نہیں ملیں گے۔


بھائیو، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اُن کے بارے میں حقیقت جان لیں جو سو گئے ہیں تاکہ آپ دوسروں کی طرح جن کی کوئی اُمید نہیں ماتم نہ کریں۔


مَیں تیری راہنمائی کر کے تجھے اپنی ماں کے گھر میں لے جاتی، اُس کے گھر میں جس نے مجھے تعلیم دی۔ وہاں مَیں تجھے مسالے دار مَے اور اپنے اناروں کا رس پلاتی۔


یعقوب کو راخل سے محبت تھی، اِس لئے اُس نے کہا، ”اگر مجھے آپ کی چھوٹی بیٹی راخل مل جائے تو آپ کے لئے سات سال کام کروں گا۔“


اسحاق 40 سال کا تھا جب اُس کی رِبقہ سے شادی ہوئی۔ رِبقہ لابن کی بہن اور اَرامی مرد بتوایل کی بیٹی تھی (بتوایل مسوپتامیہ کا تھا)۔


ابراہیم خیمے کی طرف دوڑ کر سارہ کے پاس آیا اور کہا، ”جلدی کرو! 16 کلو گرام بہترین میدہ لے اور اُسے گوندھ کر روٹیاں بنا۔“


نوکر نے اسحاق کو سب کچھ بتا دیا جو اُس نے کیا تھا۔


ابراہیم نے ایک اَور شادی کی۔ نئی بیوی کا نام قطورہ تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات